کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹڑمیڈیٹ حصہ دوم سائنس جنرل،ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان بروز منگل 25 اکتوبر 2022 ء کو سہ پہر 3 بجے کیا جا رہا ہے۔