یہ لوگ بلاوجہ خوش نہیں۔۔ 8 انوکھی چیزیں جو آپ کو صرف دنیا کے چند ممالک میں ہی نظر آئیں گی

تازہ ترین 27 Jan, 2023

کسی ملک کا سفر ہمارے ذہنوں کو کسی بھی لیکچر سے زیادہ وسعت دے سکتا ہے۔ سفر کے دوران، ہم دوسرے لوگوں کے رہنے، کھانے، کام کرنے اور آرام کرنے کا طریقے دیکھ سکتے ہیں۔ اور یہ سیاحوں کے لیے کہیں زیادہ معلوماتی اور متاثر کن ہے۔ ایسی ہی چند متاثر کن چیزوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے جو آپ کو صرف دنیا کے چںد ممالک میں ہی نظر آئیں گی جبکہ باقی دنیا ان سے محروم ہے-

جنوبی کوریا میں اگر آپ کی کوئی قیمتی چیز گم ہوجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ کو چیز لازمی واپس پہنچائی جاتی ہے چاہے آپ اسے تلاش نہ بھی کریں-

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے باتھ روم دنیا بھر کے باتھ روم سے اس اعتبار سے منفرد ہے کہ ان میں آپ کو متعدد ٹوائلٹ پیپر رول نظر آتے ہیں-

ناروے میں کئی ایسے شیلٹر راہ چلتے نظر آتے ہیں جو کہ سائیکل کی سیٹ کو خشک کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں- یہی وجہ ہے یہ قوم دنیا کی سب سے خوش قوموں سے ایک ہے-

میونچ ائیرپورٹ مسافروں کی آسانی کے لیے ایسے کیبن بنائے گئے ہیں جنہیں وہ کرائے پر حاصل کر کے کچھ وقت نہ صرف آرام کرسکتے ہیں بلکہ اپنے دفتری امور بھی سرانجام دے سکتے ہیں-

سیول کی ٹرینوں میں حاملہ خواتین کے لیے باقاعدہ علیحدہ نشستیں بنائی جاتی ہیں جس سے وہ آسانی سے سفر کرسکتی ہیں-

واشنگٹن میں صحت کا خیال اس حد تک رکھا جاتا ہے کہ اس ریاست کے باتھ روم میں باقاعدہ ماؤتھ واش کی مشینیں نصب ہوتی ہیں-

ہالینڈ میں بہت سے کسانوں کے پاس مشینیں ہیں جہاں لوگ فارم سے ہی تازہ دودھ خرید سکتے ہیں۔ یہ سپر مارکیٹ سے سستا ہے، اور کسانوں کو ان کی مصنوعات کے لیے زیادہ منافع حاصل ہوتا ہے۔

ترکی کے شہر استنبول کا ہوائی اڈہ بہت بڑا ہے، وہاں کی حکومت نے ائیرپورٹ پر ایسے سکوٹر مہیا کر رکھے ہیں جنہیں آپ اندر ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے کے لیے کرائے پر لے سکتے ہیں۔