کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پیارے پالتو جانور پانی کے بغیر کتنے دن تک زندہ رہ سکتے ہیں؟

تازہ ترین 16 Feb, 2023

انسان کچھ کھائے بغیر صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکتا ہے لیکن اگر اسے پانی بھی نہ ملے تو پھر اس کی زندگی صرف 3 دن کی ہی رہ جاتی ہے- لیکن اگر ہم بات اپنے پالتو جانوروں کی کریں تو شاید ہم ہی میں سے کسی کو یہ معلوم ہو کہ یہ پالتو جانور پانی کے بغیر کتنے دن تک زندہ رہ سکتے ہیں؟ مگر آپ فکر نہیں کریں ہم آپ کو آج یہی معلومات فراہم کریں گے-

کتا

ایک کتا پانی کے بغیر دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے، البتہ اس وقت کے دورانیے کا انحصار کتے کے ماحول کے درجہ حرارت اور نمی اور اس کی سرگرمی پر بھی ہوتا ہے۔

بلی

ایک بلی بغیر خوراک کے ہفتوں تک زندہ رہ سکتی ہے لیکن پانی کے بغیر صرف تین یا چار دن تک زندہ رہ سکتی ہے۔

مرغی

ویسے تو آجکل مرغی کی قیمت ہمارا حلق خشک کرنے میں مصروف ہے لیکن خود مرغی بھی پانی کے بغیر صرف 8 گھنٹے تک ہی زندہ رہ سکتی ہے-

بھیڑ

بھیڑ کی یہ خاصیت ہے کہ وہ بغیر پانی پیے اگلے 5 دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

گائے

لیکن گائے بھیڑ سے بھی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے اور وہ 1 ہفتہ بغیر پانی پیے زندہ رہ سکتی ہے-