صدف کنٹینر کے ساتھ بھاگ رہی تھیں اور پھر اچانک ۔۔ حادثے سے پہلے صحافی کی بنائی ہوئی ویڈیو میں کیا دیکھا گیا؟ ویڈیو وائرل

تازہ ترین 01 Nov, 2022

چینل 5 کی اینکر پرسن صدف نعیم کی اچانک حادثے میں موت نے جہاں گھر والوں کو افسردہ کر دیا، وہیں ان پورے پاکستان میں بھی ایک غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لیکن اس پورے واقعے میں کیا ہوا تھا؟ نوجوان صحافی عبدالقادر نے بڑا انکشاف کر دیا۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کنٹینر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے صحافی اور رپورٹر صدف نعیم کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں رپورٹر کو کنٹینر سے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت عبدالقادر موقع پر کنٹینر پر موجود تھے اور عوام ے جم غفیر کی ویڈیو کو عکس بند کر رہے تھے، کہ اسی دوران ان کے کیمرے سے کنٹینر سے ساتھ بھاگتی ایک خاتون کو بھی دیکھا جو کہ وہی رپورٹر تھیں۔

دراصل خاتون رپورٹ سابق وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو لینا چاہتی تھیں، اسی حوالے سے اس موقع کی تلاش میں تھیں کہ کسی طرح عمران خان سے بات ہو سکے۔ حادثے کے فورا بعد خود عمران خان نیچے اتر کر خاتون کے پاس گئے۔

اسی جلد بازی میں وہ کنٹینر پر چڑھ رہی تھیں کہ پاؤں سلپ ہونے کے باعث کنٹینر کی زد میں آ گئیں۔ دوسری جانب صحافیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ خاتون رپورٹر پر عمران خان کا انٹرویو کرنے پر دباؤ تھا۔