بچی نے ٹی وی پر دیکھ کر کہا یہ تو امی ہیں ۔۔ جاں بحق ہونے والی رپورٹر کے شوہر نے کیا بتایا؟

تازہ ترین 01 Nov, 2022

لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہارنے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نعیم کا کہنا ہے کہ: " بیٹی نے ٹی وی پر دیکھ کر کہا کہ یہ تو امی ہیں۔ آج بچے انہیں کام پر جانے ے لیے منع کر رہے تھے مگر صدف پُر عزم تھی، اس نے کہا کہ بیٹا کام تو کام ہے۔ آج جانا ضروری بھی ہے۔"

ذرائع کے مطابق صدف کے 2 بچے 21 سال کی بیٹی اور 15 سال کا بیٹا ہے جبکہ وہ 3 بہنوں اور ایک بھائی میں دوسرے نمبر پر تھی۔ صدف کے شوہر بھی نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ہیں۔