کوئی ہم سے یہ بچہ لے لے ۔۔ چھوٹے سر، الٹے پیر والا بچہ والدین کیوں دور کر رہے تھے؟ دیکھیے

تازہ ترین 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر ایسی کئی چیزیں موجود ہیں جو کہ اپنے دیکھنے والوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نومولود بچے کی خبر کافی وائرل تھی، جس میں نومولود بچے کو تو دیکھا جا سکتا ہے تاہم یہ نومولود صارفین کو حیران کر رہا تھا۔

اس نومولود بچے کی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب بچہ جسمانی طور پر عام بچوں سے مختلف نظر آیا۔ نومولود کا چہرا بھی چھوٹا، ٹانگیں بھی الٹی یا یہ کہا جائے کہ ٹانگیں مکمل طور پر نہیں تھیں اور سانس لینے میں بھی مشکل، ڈاکٹرز کی جانب سے اس نومولود بچے کے بچے کے کافی کم امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔

لیکن ہوتا وہی ہے جو رب چاہتا ہے، ایسا ہی کچھ اس نومولود بچے کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ وہ کیا ہے کا پروگرام کرنے والے سجاد سلیم تک جب اس بچے کے والد نے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس نومولود کے بارے میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ نومولود ایک ہفتے تک ہی جی سکتا ہے، لیکن خوش قسمتی نے نومولود کی سانس بھی بہتر ہو گئی اور زندگی بھی بچ گئی۔

لیکن فیملی کی جانب سے اس نومولود بچے کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے سینٹرز کو بھی دینے کا فیصلہ کیا، تاہم کسی سینٹر نے مثبت جواب نہیں دیا۔ والدین بچے کی دیکھ بھال کے حوالے سے شدید پریشان تھے، اسی اثناء میں سجاد سلیم نے والد نے رابطہ کیا اور آپ بیتی کو بیان کیا۔

والد کے بتایا کہ سجاد بھائی آپ کی مدد اور حوصلے سے میں نے گھر والوں کو اس بچے کے بارے میں بتایا کہ یہ بچہ بالکل صحت یاب ہے، جس کے بعد گھر والوں نے بھی ہمیں سپورٹ کیا اور اس بچے کے لیے دعائیں کیں۔

والد کا کہنا تھا کہ آپ نے ہماری مدد کی ورنہ نہ جانے اس بچے کے ساتھ کیا ہوتا۔ سجاد سلیم کی جانب سے اس انسانیت کے عمل پر خود بھی جذباتی ہو گئے تھے، اس عمل نے نہ صرف سجاد کو بلکہ صارفین کو بھی جذباتی کر دیا ہے۔

سجاد نے والد کے اس عمل کی بھی تعریف کی کہ ڈاکٹرز کے وارننگ کے باوجود والد نے اس بچے کو اپنے سینے سے لگایا، وہ چاہتا تو یہ سمجھ کر بھی اپنے دور کر سکتا تھا، کہ بچہ ویسے ہی جانے والا ہے لیکن والد نے جھوٹ بولنے کے بجائے گھر والوں کو حقیقت کے بارے میں بتایا، جس سے ایک والد کی محبت بھی بخوبی عیاں ہوتی ہے۔