بچپن کا وقت کتنا پیارا تھا ۔۔ پاکستان کی مشہور شخصیات، جن کے انتقال کے بعد ان کے بچپن کی تصاویر وائرل ہوئیں

تازہ ترین 01 Nov, 2022

پاکستان کی مشہور شخصیات نے اپنی موت سے نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ سوگوار بھی کر دیا تھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں ان کی پرانی تصاویر کے بارے میں بتائیں گے جو کہ وائرل ہوئیں۔

عمر شریف:

عمر شریف کا شمار پاکستان کے باکمال اور لاجواب کامیڈینز میں ہوتا تھا، اپنے بااخلاق اور دلچسپ انداز کی بدولت عمر شریف نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

بھارتی ٹی وی شوز سمیت عالمی طور پر اپنی اہمیت اجاگر کرنے والے عمر شریف نے ہر موقع پر مزاحیہ اداکاری اور کامیڈی کی اخلاقی حدود بھی واضح کی تھی۔

عمر شریف کی یہ پرانی تصویر بھی اب ان کے مداح ان کی پرانی تصاویر کو دیکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں۔ اس تصویر میں عمر شریف اپنے دور کے خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہے تھے۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین اگرچہ اپنے خوبصورت الفاظ اور دلچسپ انداز کی بدولت سب میں شہرت پا رہے تھے تاہم ان کی رمضان ٹرانسمیشن سب میں مقبول تھیں۔

لیکن عامر لیاقت حسین کی اس تصویر نے سب کو جذباتی کر دیا ہے، ان کی فراق پہنے صرمہ لگائے تصویر نے صارفین سمیت مداحوں کو اشکبار کر دیا ہے۔

دردانہ بٹ:

مشہور اداکارہ دردانہ بٹ کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا تھا، جن کی مزاحیہ اداکاری اور دلچسپ انداز میں چھپی نصیحتیں سب کو بھا جاتی تھیں۔

تاہم ان کی وفات نے ان کے چاہنے والوں سمیت پاکستانیوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ نوجوانی میں ان کی چلبلی اداکاری نہ صرف ناظرین کے دل جیت لیتی تھی بلکہ اب صارفین بھی پرانے کلپس کو دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں۔

ان کی پرانی تصاویر بھی صارفین کو جذباتی تو کرتی ہی ہیں ساتھ ہی اشکبار بھی کر دیتی ہیں۔

عرفان خان:

یہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کی ہے، جو کہ یقینا صارفین پہچان ہی نہیں پائے۔

عرفان خان کی اس تصویر کو دیکھ کر کئی صارفین حیران بھی ہوئے تاہم ان کی تصویر میں وہ نوجوانی کے مقابلے میں کافی تبدیل ہو چکے تھے۔

ارشد شریف:

ارشد شریف کی یہ تصویر ان کے بچپن کی ہے، جب وہ اپنے والدین کے ساتھ اپنے بہترین لمحات کو انجوائے کر رہے تھے۔

لیکن کسے معلوم تھا کہ یہ ننھی سی جان بڑا ہو کر پورے پاکستان کی جان بن جائے، جس کا جنازہ بتائے گا کہ وہ کون تھا۔ ان کی اس تصویر نے سب کو جذباتی بھی کر دیا ہے۔

ملکہ الزبتھ:

ملکہ الزبتھ کا شمار عالمی رہنماؤں میں ہوتا تھا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کی ملکہ کا عہدہ رکھنے والی ملکہ کی اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

بچپن کی اس تصویر میں ملکہ الزتبھ کے ناز و نخرے تو دکھائی دے رہے ہیں، تاہم دوسری تصویر میں ملکہ اور ان کی بہن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ماضی کی یہ تصاویر اپنے اندر ایک کہانی اور احساسات کا سمندر رکھتی ہیں، جو کہ صارفین کو بھی جذباتی کر دیتی ہیں۔