بیٹے نے والد کی قبر میں ایک خط بھی رکھا ۔۔ کس مشہور شخصیات کے جنازے کے وقت قبر نہیں بنی تھی؟ مشہور شخصیات سے متعلق معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں؟

تازہ ترین 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی خبریں موجود ہیں، جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں، کچھ کا آخری وقت بھی سب کو حیران کر دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ارشد شریف:

سینئر صحافی اور میزبان ارشد شریف رواں ہفتے کینیا میں شہید کر دیے گئے تھے۔ ان کی شہادت کی خبر نے نہ پورے ملک کو چونکا دیا وہیں ان سے محبت کرنے والوں نے خوب اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ان کے جنازے نے سب کو حیران کر دیا تھا، کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی صحافی کا ایسا جنازہ نہیں دیکھا گیا، جس میں عوام کی جانب سے شرکت کی گئی۔

ارشد شریف کی میت کو بچے خود لے کر قبرستان پہنچے، جبکہ ان کے دوستوں بشمول مراد سعید نے انہیں لحد میں اتارا۔

فاطمہ جناح:

اطمہ جناح کے انتقال کے بعد قبر تیار ہونے میں 12 گھنٹے لگ گئے تھے، یہ 12 گھنٹے بھی ایک ایسی وجہ سے گے جو کہ عوام کے غم و غصہ اور دباؤ کی بنا پر تھے۔

دراصل فاطمہ جناح کی خواہش تھی کہ انہیں قائدا اعظم محمد علی جناح کے برابر میں دفنایا جائے مگر بقول مرزا ابوالحسن اصفہانی کے، حکومت انہیں میوہ شاہ قبرستان میں دفنانا چاہتی تھی۔

مرزا اصفہانی نے اس اقدام کی مخالفت بھی کی اور اس خطرہ سے بھی آگاہ کیا کہ اگر محترمہ کو قائداعظم کے برابر میں نہ دفنایا گیا تو خراب صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ عوام میں اس وقت ایک ایسی جذباتی کیفیت تھی جو کہ انہیں محترمہ کے خلاف کسی بھی اقدام پر بھڑکا سکتی تھی۔

کیونکہ اس وقت محترمہ فاطمہ جناح عوام میں مقبولیت حاصل کر چکی تھیں۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی نے فاطمہ جناح کے خاندانی افراد اور قائداعظم کے پرانے ساتھیوں سے مشورہ کیا، اسی طرح حکومت سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا گیا۔ اور پھر رات گئے حکومت کی جانب سے محترمہ فاطمہ جناح کو قائد اعظم کے برابر میں دفنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

فاطمہ جناح کی قبر قائداعظم محمد علی جناح کے مزار سے ایک سو بیس فُٹ دور بنائی گئی۔ قبر کی لمبائی چھ فُٹ جبکہ چوڑائی تین فُٹ تھی۔ چونکہ زمین پتھریلی تھی اور باآسانی کھودنا مشکل تھا، اسی لیے بجلی سے چلنے والے آلات کا استعمال کیا گیا تھا۔

محترمہ کی قبر کشائی کے لیے بیس گورکنوں نے حصہ لیا تھا، جس کی قیادت 60 سالہ عبدالغنی کر رہے تھے جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح، لیاقت علی خان کی قبر کشائی بھی کی تھی۔

چونکہ زمین پتھریلی تھی یہی وجہ تھی کہ قبر کو تیار کرنے میں 12 گھنٹے لگ گئے تھے۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور ہوسٹ اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کے اپنے لیے قبر کی جگہ عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں متعین کی تھی، تاہم اس جگہ ان کے والدین کے ساتھ ان کے ساس سسر کی قبریں بھی موجود ہیں۔

چونکہ عامر کے ساس کا انتقال ان سے پہلے ہو گیا تھا، اور عامر نے اسی جگہ ان کے لیے بھی قبر بنوائی، یوں اس طرح ایک طرف عامر کی والدہ اور دوسری طرف ان کی ساس مدفون ہیں۔

مائیکل جیکسن:

مائیکل جیکسن ویسے تو اپنے گانوں کی بدولت جانے جاتے تھے، تاہم ان کی اسلام میں دلچسپی بھی سب کے لیے حیرت کا باعث بن رہی تھی۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اکنامکس ٹائمز کے مطابق مائیکل نے اپنا نام تبدیل کر کے میکائیل رکھ لیا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ آخری رسومات بھی اسلام کے مطابق کی جائیں ۔

موت سے چند ماہ قبل اسلام قبول کرنے والے مائیکل جیکسن (میکائیل) کو اچانک اسلام سے قربت ہونے لگی اور پھر اس حد تک متاثر ہوئے کہ مسلمان ہی بن گئے۔

لاس اینجلیس سے 5 میل کے فاصلے پر واقع میوزیم میں مائیکل جیکسن کی قبر موجود ہے، جس کے آس پاس رنگ برنگے شیشے بھی لگائے گئے ہیں۔ جبکہ مائیکل جیکسن کے بھائی مارلن نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں کے ایک خط والد کے کوفن میں رکھا جس میں لکھا تھا کہ "بابا ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، پم آپ کو یاد کرتے ہیں"۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا شمار بھی ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی کامیابی کی خوشی اپنی والدہ کے ساتھ نہیں بتائی۔ اس بات کا دکھ انہیں ہمیشہ ہی رہے گا۔

جب کبھی والدہ سے ملنے کا من کرتا ہے تو اداکار قبرستان کی طرف چل دیتے ہیں۔ والدہ کی قبر پر فاتحہ بھی کرتے ہیں اور ان کی قبر کی صاف صفائی بھی کراتے ہیں۔ والدین کی قبر پر حاضری دینے سے انہیں ایک سکون مل ہی جاتا ہے۔