اپنے بچوں کا خیال رکھیں ورنہ ۔۔ تنہائی میں زبان بچوں کو خوفناک مخلوق کیسے ڈراتی ہے؟ دیکھیے 3 خوفناک ویڈیوز

تازہ ترین 01 Nov, 2022

کہا جاتا ہے کہ اپنے بچوں کو اکیلا کبھی نہ چھوڑیں، کیونکہ اس سے ان کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی خوفناک واقعات کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ بھی کافی وائرل ہے جس میں نومولود بچے کے جھولے میں رات کے اندھیرے میں والدین نے ایک خفیہ کیمرہ نصب کر دیا، کیونکہ والدین کو شک تھا کہ یہاں کچھ ہے۔

وہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جیسے ہی ماں بچے کو سلانے کے لیے جھولے میں رکھ کر گئی تو اچانک کوئی خوفناک چیز جھولے میں سے نکلی، جس نے والدین کے اوسان خطا کر دیے تھے۔ اسی مخلوق نے بچے کی جان لینے کی بھی کوشش کی۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں چھوٹی بچی کا کمرہ دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی اپنے چھوٹے سے بیڈ کے نیچے مسلسل کچھ دیکھ رہی ہے، اور پھر اچانک ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے اسے اپنی طرف کھینچا ہے۔

اچانک بچی کی چیخنے کی آواز آئی، جس کے بعد ماں بھی بچی کو دیکھنے آ گئی، اور پھر بیڈ ہٹا کر بچی کو باہر نکالا۔ دوسریے کلپ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے بچی کو دوبارہ کچھ چیز بیڈ کے نیچنے سے نظر آئی اور جب دیکھا تو اس نے اپنی طرف کھینچا۔

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں ایک صارف ویڈیو بناتا ہوا، چھوٹی بچی کے کمرے میں داخل ہوا، جبکہ بچی اپنے بیڈ پر دیوار کی طرف منہ کر کے بیٹھی تھی، بال کھلے رکھ کر بچی تنہائی میں باتیں کر رہی تھی۔

لیکن جب صارف کمرے میں داخل ہوا تو وہ بچی ایسے چُپ ہوئی جیسے کہ کچھ سانپ سونگ گیا ہو، اسی دوران بچی کے سامنے موجود کوئی غیر معمولی مخلوق سامنے آ گئی، اچانک اس مخلوق نے اپنا چہرا موبائل میں دکھایا، جیسے کہ وہ خود سے دیکھ رہی ہو، اور اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہو۔

صارف اس خاتون کو دیکھتے ہی آگے کی جانب بڑھا جہاں وہ غیر معمولی مخلوق تھی، لیکن جب سامنے سے دیکھا تو وہاں کچھ بھی نہ تھا، اور جب بچی سے بات کرنے کی کوشش کی تو یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے بچی اپنے ہوش میں ہی نہ ہو۔