ارشد کا چہرا کعبے کی طرف کیا پھر ۔۔ دیکھیے مراد سعید اپنے دوست ارشد کو قبر میں اتارتے ہوئے، جذباتی مناظر نے سب کو رُلا دیا

تازہ ترین 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر ان دنوں ارشد شریف شہید سے متعلق ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کو جذباتی کر رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ارشد شریف کے جنازے اور تدفین کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہے، جس نے سب کو اشکبار کر دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اپنے دوست کو قبر کی لحد میں اتار رہے ہیں۔

مراد سعید کو دیکھا جا سکتا ہے کہ ننگے پاؤں قبر میں کے اوپر موجود ہیں۔ دوسری جانب ہر قبر اور مُردے کی طرح ارشد شریف شہید کے جسد خاکی کو بھی جو کہ پاکستانی پرچم میں لپٹا ہوا تھا، اسے لحد میں اس طرح سپرد خاک کیا کہ چہرے کو کعبے کی طرف کیا۔

مراد سعید سمیت ارشد کے دوست احباب نے اپنے جگر کو نہ صرف الوداع کیا بلکہ آخری بار لحد میں بھی دیکھا، اس منظر نے سب کو اشکبار کر دیا۔