شوہر مزار کے گدی نشین رہ چکے ہیں ۔۔ مشہور شخصیات کے چند ایسے کام جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

تازہ ترین 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے حوالے سے ایسی کئی معلومات موجود ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد:

ڈاکٹر یاسمین راشد پاکستان کی سیاست میں ان شخصیات میں ہوتا ہے، جو کہ اپنے بیماری کے باوجود بھی دبنگ انداز میں عوامی خدمت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اگرچہ ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے گھر کو بھی سنبھال رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ اپنے عہدے سے وفا کریں۔ بطور ڈاکٹر بھی انہوں نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے، کیوکہ وزیر صحت ہوتے ہوئے وہ خود بھی کینسر کے مرض سے لڑ رہی تھیں اور کرونا کا دور دوراں تھا، تاہم انہوں نے خود بھی ہمت نہیں ہاری اور نہ دوسروں کو ہارنے کی۔

سید نور:

سید نور کا شمار پاکستانی شوبز کے ان چکمتے ستاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک نئی پہچان دی۔

مرحوم عامر لیاقت حیسن کے پروگرام میں سید نور نے شرکت کی تھی، جس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صائمہ کے شوہر سید نور حضرت ابوالمعالی کے مزار کے گدی نشین رہ چکے ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کے شوہر سید نور کا سلسلہ حضرت ابوالمعالی سے جا ملتا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سید نور اور صائمہ نے ہر مشکل کو ایک ساتھ شکست دی ہے۔

شاہ محمود قریشی:

سیاست میں اہم ذمہ داری نبھان والے اور کئی سرکاری عہدوں پر براجمان رہنے والے شاہ محمود قریشی کا تعلق ایک صوفی گھرانے سے ہے۔

سیاسی معاملات میں مقبول ہونے والے شاہ محمود قریشی حضرت بہاؤ الدین زکریا کے مزار کے گدی نشینی کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

رانا ثناء اللہ:

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گریجویشن فیصل آباد گورمنٹ کالج سے کی جبکہ لاہور گورمنٹ لاء کالج سے ایل ایل بی کیا۔ رانا ثناء اللہ کے ایک کزن ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں آپ حیران ہو جائیں گے۔ سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار رانا ثناء اللہ کے کزن ہیں۔

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ میرا ایک بھائی ہے جو کہ کینیڈا میں ہوتا ہے، ہماری ایک زرعی زمین اور بطور وکیل میرا ایک چیمبر ہے۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عشق صرف ایک ہی کر سکتے ہیں سیاست سے یا پھر انسان سے۔ میں نے دو مرتبہ موت کو قریب سے دیکھا تھا، جب میں اس وقت نہیں لڑ کھڑایا تو اب کیوں، لیکن ہاں، مجھے خوبصورتی میں آںکھیں بے حد پسند ہیں وہی سب کچھ بتا دیتی ہے۔