والد بھی غائب ہو گئے ۔۔ ارشد شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود 2 افراد کون تھے؟ نیا انکشاف سامنے آ گیا

تازہ ترین 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر ان دنوں شہید صحافی ارشد شریف اور ان کے کینیاں میں میزبانی کرنے والے دو افراد کا چرچہ ہو رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق بتائیں گے۔

شہید ارشد شریف پاکستان سے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات میں موجود تھے، تاہم اس کے بعد وہ کینیا چلے گئے تھے۔

جہاں ان کی میزبانی وقار اور خرم کی جانب سے کی جا رہی تھی، ان میں سے تو ارشد شریف کے ساتھ آخری وقت میں بھی تھا۔

تاہم اب خرم اور وقار سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے، خرم اور اس کا بھائی وقار کراچی کا رہائشی ہے۔

خرم اور وقار ڈیفینس میں ایک عالیشان گھر کے مالک بھی ہیں اور یہی رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، تاہم اب گھر خالی ہے۔

ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا کہ خرم اور وقار کے والد اس گھر میں رہائش پزیر تھے تاہم گزشتہ روز سے وہ بھی لاپتہ ہیں، وہ گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں۔