قیمتی کار چھت سے نیچے ہی گرادی۔۔ ایسے عجیب و غریب مناظر جنھیں دیکھ کر ہر آنکھ حیران اور دماغ پریشان ہو کر رہ جائے

تازہ ترین 01 Nov, 2022

چند مناظر زندگی میں ایسے ہوتے ہیں جنھیں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا۔ ان میں سے اکثر مناظر دلچسپ تصاویر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں تو کبھی تکلیف دہ یا حیرت انگیز۔ ایسی ہی چند تصاویر لے کر ہم حاضر ہوئے ہیں جنھیں دیکھ کر آپ سوچ میں پڑ جائیں گے۔

اونچائی سے گرتی کار

اس کار کو ہی دیکھ لیں۔ ایسا منظر جو دیکھ لے حیران رہ جائے۔ کسی نے پارکنگ کرتے ہوئے کار ایسے کھڑی کی کہ پھسل کر لاکھوں کی قیمتی کار گرنے لگی ہے۔ جانے اتنی اونچائی سے گر کر اس کار کا کچھ بھی بچا ہوگا یا نہیں۔

ہیلمٹ پر درخت کا نشان

ہم اکثر اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے مہنگی اور برانڈڈ اشیاء خریدتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنا ہنر دکھاتے ہوئے پرانی اور استعمال شدہ چیزوں کو بھی نئی صورت دے دیتے ہیں۔ اب اس ہیلمٹ کو دیکھ لیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے کسی درخت کو کاٹ کر بنایا گیا ہے اور کیا خوب بنایا گیا۔

کیا یہ گاڑی اس گڑھے سے نکلے گی؟ِ

ویسے سوچنے والی بات یہ ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے حضرت کو اتنا بڑا گڑھا دکھائی نہیں دیا؟ اور اب جو یہ چمچماتی کار اس گڑھے میں گری ہے تو کیا یہ واپس نکلے گی؟ یہ منظر جس نے بھی دیکھا ہوگا گاڑی چلانے والے کی آنکھوں اور قسمت کو ضرور داد دی ہوگی۔

پانی کے کین کی جگہ کوکا کولا

شاید یہ بہت زیادہ ہی کوکا کولا کے شوقین ہیں جو واٹر ڈسپنسر میں پانی کے بجائے کوکا کولا کا کین لگا کر پی رہے ہیں۔ لیکن کافی مزیدار بات ہے جب دل چاہے ڈسپنسر سے ٹھنڈی ٹھار کوک نکالو اور پی جاؤ۔