کپڑے دھوتے وقت مشین میں ڈسپرین کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق ایسی معلومات جو خواتین کی بڑی مشکل آسان کرے

تازہ ترین 01 Nov, 2022

کپڑے دھونا بھی خواتین کے لئے ایک سردرد سے کم نہیں، ہرروزگھرکےکاموں کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی دھلائی کا مرحلہ بھی سر کرنا ہوتا ہے۔ لیکن اب اس مشکل کو کسی حد تک آٹو میٹک واشنگ مشین نے حل کردیا ہے۔ جس میں خواتین کی محنت کم ہو گئی ہے، لیکن اس مشین کی قیمت بھی اتنی ہے کہ ہر کوئی اس کو افورڈ نہیں کر سکتا۔ لیکن عام نارمل واشنگ مشین آج کل تقریباً ہر گھر میں موجود ہے۔

واشنگ مشین سے کپڑوں کی دھلائی میں بھی کپڑوں کے ضدی داغ عموماً لگے رہ جاتے ہیں اس کے علاوہ کالر اور کف وغیرہ بھی صاف نہیں ہوتے ان کو بھی علیحدہ سے رگڑنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو واشنگ مشین سے کپڑوں کی اجلی دھلائی کا آسان طریقہ بتائیں گے، کہ کس طرح مشین میں بھی ایک دھلائی سے ہی کپڑوں کو صاف اور اجلی دھلائی کی جاسکتی ہے۔ وہ بھی انتہائی سستی چیز سے جو کہ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔

ویسے تو ڈسپرین کی گولی سر درد اور دل کے مریضوں کے استعمال میں زیادہ رہتی ہے لیکن اسی ڈسپرین کی گولی سے آپ اپنے کپڑے بھی چمکا سکتے ہیں ، حیران ہوگئے نا۔۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ اس کے لئے آپ کو سب سے پہلے کپڑوں کی تعداد دیکھنی ہو گی کہ کپڑے اگر کم ہیں تو ایک سے دو گولی کافی رہے گی اور اگر کپڑے زیادہ ہیں تو ان کے لئے 3 سے 4 گو لیاں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک ٹب میں 3 سے 4 ڈسپرین کی گولیاں کچل لیں اس کے بعد اس کو پانی میں ملا دیں۔ اب اس میں کپڑے 2 سے 3 گھنٹے یا زیادہ اچھا ہے کہ اس کو رات بھر بھیگا رہنے دیں ، اس سے کپڑے بالکل صاف ستھرے اجلے چمکتے ہو جائیں گے۔ صبح مشین میں کپڑے دھولیں۔ آپ کے کپڑے بالکل نئے جیسے ہو جائیں گے۔