ان کا کروڑوں کا کاروبار ہے ۔۔ فیصل واوڈا کا کیا کاروبار کرتے ہیں؟ ان سے متعلق وہ معلومات جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

تازہ ترین 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کافی چرچہ میں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی کے حوالے سے دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

پاکستان کی سیاست میں اپنی توجہ حاصل کرنے اور اسے ایک نیا رخ دینے والے فیصل واوڈا کا شمار ان چند سیاست دانوں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنی پارٹی دفاع میں کافی گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تاہم اسی سب میں وہ تنقید کی زد میں بھی آ جاتے ہیں، جیسے کہ کاشف عباسی کے پروگرام میں وہ بوٹ لے آئے تھے، جس کے بعد قمر زمان کائرہ شو چھوڑ کر چلے گئے تھے، کیونکہ انہوں نے غیر پاریمانی الفاظ کا استعمال کیا اور بوٹ کو شو کے ٹیبل پر رکھ دیا تھا۔

دوسری جانب پاک پیڈیا کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پیدا ہونے والے فیصل پاکستان آ گئے تھے جہاں ان کی زندگی کے سفر کا ایک نیا آغاز ہوا۔ جبکہ فیصل نے اپنی تعلیم نیو پورٹ یونی ورسٹی سے مکمل کی تھی۔

فیصل واوڈا سے متعلق ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی ایک بہن ہیں، جبکہ ان کا خاندانی پیشہ ٹیکسٹائل اور رئیل اسٹیٹ کا ہے، فیصل واوڈا اپنے گھرانے کے ذمہ دار بچے ہیں، جو کہ اپنے خاندان کو نہ صرف سنھبالے ہوئے ہیں بلکہ ان کی سپورٹ بھی کر رہے ہیں۔

فیصل اس وقت بھی سب کی توجہ حاصل کر گئے تھے، جب ان کی شادی خبر نے سب کو حیران کر دیا۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے شادی مشہور اینکر سعدیہ افضال سے کی تھی، دونوں کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ بھی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب فیص واوڈا کو نئی اور جدید گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کا بے حد شوق ہے، اسی حوالے سے ان کی سوشل میڈیا پر تصاویر ویڈیوز بھی موجود ہیں، جن میں وہ ان قیمتی اور مہنگی گاڑیوں میں سفر کر رہے ہیں۔