شوہر کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، اٹھانے کی کوشش کی تھی مگر ۔۔ اہلیہ نے ارشد کی میت کو جب پہلی بار دیکھا تو وہ منظر بتاتے ہوئے سب کو افسردہ کر دیا

تازہ ترین 01 Nov, 2022

ارشد شریف کی شہادت نے جہاں پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے وہیں ان کی اہلیہ جویریہ صدیقی بھی اپنے شوہر سے ملنے کے لیے بے تاب تھیں۔

شوہر کو دیکھ تو سکیں، لیکن کچھ کہہ نہ سکیں، شوہر کو سامنے پایا، مگر کچھ سُن نہ سکیں، شوہر کو دیکھ تو رہی تھیں، تاہم وہ نہیں دیکھ پا رہا تھا۔

جویریہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے جسد خاکی سے متعلق کہنا تھا کہ بالآخر میں آج اپنے شوہر سے کئی ماہ بعد مل چکی ہوں، لیکن وہ کفن پہنے لیٹا تھا، چہرے پر نورانی مسکراہٹ تھی۔ میں نے ارشد کو اٹھانے کی کوشش کی تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ خود بھی ایک صحافی ہیں، اور کالم بلاگز لکھتی رہتی ہیں، وہ خود بھی سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں، تاہم شوہر کی شہادت نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔

ظاہر ہے شوہر جب کبھی واپس آتے تو اپنی اہلیہ کو مسکرا کر دیکھتے تھے، لیکن اس بار جب اہلیہ نے انہیں دیکھا تو پُر سکون انداز میں سو رہے تھے، جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔