میں چاہتی ہوں میرے بیٹے کا جنازہ ۔۔ ارشد شریف کی والدہ کی اپیل پر ان کی آخری رسومات سے پہلے گھر کے باہر پھولوں کے ڈھیر لگا دیئے، ویڈیو مناظر

تازہ ترین 01 Nov, 2022

پاکستان کے مرحوم صحافی ارشد شریف کی آج تدفین ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ شہید ارشد شریف کے جسد خاکی کی آمد سے قبل ان کے گھر کے باہر پھلوں کی پتیاں ہر جانب بکھیر دی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق باہمت صحافی ارشد شریف کی محبت و عقیدت میں ان کے گھر پڑوسیوں اور شہر سے مختلف لوگ ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے ہیں اور پھولوں کی پتیاں ارشد شریف کے گھر کے باہر بکھیر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے کے لیے پاکستان بھر سے لوگ اُن کی رہائش گاہ پر پہنچ رہے ہیں اور ان کے جنازے میں شرکت کریں گے جن میں طلبہ، اساتذہ، بیوروکریٹس، سیاستدان، تاجر، ڈاکٹرز وکلا سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی گھر پہنچ کر ان کی جراتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے رکھ رہے ہیں۔

گزشتہ ظاہر کی تھی کہ ان کے بیٹے کو شایان شان طریقے سے رخصت کیا جائے، ان کے بیٹے کا سفر آخرت اچھا ہو اور جنازہ پھولوں سے لدا ہو۔

بیٹے کی یاد میں تڑپتی ماں کی یہ خواہش پوری کرتے ہوئے شہید ارشد شریف سے محبت کرنے والوں نے ان کے گھر کے باہر اور آنے والے راستوں کو گلاب کے پھولوں سے ڈھک دیا۔

خیال رہے بہادر شخصیت کے مالک ارشد شریف کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائیگی اور تدفین بھی وہیں ہوگی۔