وہ میرے استاد تھے اور ۔۔ارشد شریف کیسے انسان تھے؟ خاتون بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئی، دیکھیے

تازہ ترین 01 Nov, 2022

ارشد شریف جہاں پورے پاکستان کو سوگوار کر گئے وہیں اب پاکستانی بھی اپنی آواز بلند کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اسلام آباد میں ان کے ہمسائے اور رہائشی کی جانب سے نیا پاکستان سے گفتگو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جبکہ ارشد کی شخصیت کی بھی خوب تعریف کی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ جس سے ہم سیکھا کرتے تھے، ہمارا استاد آج چلا گیا۔ کس بات کی تحقیقات ہونی ہے؟ سب کو معلوم ہے، بچے بچے کو پتہ ہے ارشد شریف یہاں سے کیوں گئے تھے۔

دبئی سے ارشد کو کس نے نکالنے کا کہا، سب کو پتہ ہے کس بات کی تحقیقات ہونی ہے۔ یہاں بھی یہ کہیں گے کہ وہ بچہ اغوا ہو رہا تھا، اس لیے واقعہ پیش آیا، کس کو بے وقوف بنا رہے ہو؟ ہم سادے لوگ ہیں، بچے بچے کو پتہ ہے۔

اس وقت کوئی بھی بول نہیں رہا ہے، کس بات کا ڈر ہے؟ کتنے اور خون چاہیے؟ کتنے بچے یتیم ہوں گے۔ وہ بولتا تھا، ٹی وی پر بیٹھ کر آج اس کے لیے بولنے والا کوئی نہیں۔

جبکہ ایک شہری کا کہنا تھا کہ یہ ایک قتل ہے۔یہ انصاف کا اور سچ کا قتل ہوا ہے۔ اس میں سب شامل ہیں، تحقیقات میں آج لیاقت علی خان سے لے کر آج تک کتنوں کو سزا ملی؟ یہی فرعونیت تھی، جب فرعون نے بچوں کو بھی مروایا۔

ہمارے خلاف جو بھی بولے، اسے مروادو، تاکہ ہمارے خلاف ہماری امپائر کے خلاف کوئی بولے ہی نہ۔