مجھے میرے شوہر کی میت کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی ۔۔ ارشد شریف کا جسدِ خاکی پاکستان آنے پر اہلیہ انتظامیہ پر پھٹ پڑیں

تازہ ترین 01 Nov, 2022

صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی کارگو طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔ اسلام آباد ایٸرپورٹ پر اس وقت ہزاروں افراد کا مجموعہ موجود تھا۔ جس میں نجی ٹی وی کی ٹیمز، معروف صحافی، سیاستدان اور ارشد کے چاہنے والے کچھ لوگ کراچی سے اسلام آباد پہنچے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اہم کاررواٸی مکمل ہونے کے بعد ان کی میت کو گھر والوں کے حوالے کردیا گیا لیکن ان کی میت گھر نہیں بلکہ قائداعظم ہسپتال لے کر گئے تاکہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ ان کی نماز جنازہ جمعرات کی شام میں ادا کی جاٸے گی۔

صحافی کی اہلیہ جویریہ نے انتظامیہ کی نا اہلی سے مطابق بات کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ: " مجھے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا، جویریہ صدیقی کا ٹویٹ۔ انہوں نے مجھے میرے شوہر کے جسد خاکی کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی، انہوں نے دروازے بند کر دیے اور مجھے انتظار میں رکھا، تمام صحافی برادری اس ظلم کی گواہ ہے۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ "

ویڈیو پیغام میں بات کرتے ہوئے اہلیہ جویریہ نے کہا کہ: " کینیا پولیس نے ھمیں خود بتایا ہے کہ قوم کے بیٹے ارشد شریف کی ٹارگٹ کی گئی ہے ہمیں انصاف چاہیے اور ہماری ذاتی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔ بچوں کا انٹرویو نہ لیں، صرف بڑوں سے لیں۔ "