دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا، آج اس اینکر پر وقت آگیا ۔۔ مریم نواز کی ارشد شریف کی وفات پر جاری ٹوئٹ پر لوگوں کی شدید تنقید

تازہ ترین 01 Nov, 2022

گزشتہ روز معروف صحافی ارشد شریف کی وفات کے بعد جہاں ہر آنکھ اشکبار ہے وہیں پاکستان مسلیم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں جس پر صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے ارشد شریف مرحوم کے تابوت کی تصویر کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ہے۔ یہ اینکر کہتا تھا کہ نواز شریف نے مرحومہ ماں کو پارسل کرکےبھیجا، دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اُڑایا، آج اس اینکر پر وقت آگیا۔

لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ری ٹویٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے ایک سبق ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے ٹویٹ کے برعکس ارشد شریف نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی، مرحوم نے کلثوم نوازصاحبہ کی صحت یابی کے لیے دعائیہ ٹویٹ کی تھیں۔ جبکہ مریم نواز کی جانب سے ارشد شریف کی وفات پر اس طرح کی ٹوئٹ سے ان کے اہلخانہ کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

خیال رہے مرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات ایک بجے پاکستان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ اور ان کی نماز جنازہ بروز جمعرات ادا کی جائیں گی۔

ایک صارف نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان لوگوں سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ مریم نواز اور ن لیگ خود اس کے ذمہ دار ہیں۔