ضرورت مندوں کی مدد کے لیے نیکی باکس لگا دیا ۔۔ انسانیت کی خدمت کرنے والے اس شہری نے یہ باکس کیوں لگایا؟ محلے والے بھی خوش ہوگئے

تازہ ترین 01 Nov, 2022

بدقسمتی سے معاشرے میں برائی زیادہ اور اچھائی کم رہ گئی ہے۔ مگر جب کسی انسان کو اچھا کام کرتا دیکھتے ہیں تو دل مطمئن ہوجاتا ہے کہ ہاں آج بھی معاشرے میں بھلائی کا دامن تھامنے والے لوگ موجود ہیں۔

ایسی ہی ایک بھلائی ملتان کا ذمہ دار شہری نبھا رہا ہے جس کا اسلام بھی درس دیتا ہے۔ پاکستان کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے احمد کاشف نے غربت دیکھ کر ایک ایسا کام کردیا ہے جسے دیکھ کر محلے والوں کے دل میں ان کے لیے مزید عزت و احترام جاگ چکا ہے۔

احمد کاشف نے اپنے گھر کے باہر ایک نیکی باکس نصب کیا ہے جس میں وہ روزانہ کھانے کی اشیاء، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء ڈال دیتے ہیں۔

احمد کاشف نے سماء ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ ایک مرتبہ میرے ذہن میں اللہ پاک کی طرف سے یہ خیال میرے ذہن میں آیا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور ضرورت مندوں کو کچھ دیا جائے جس سے ان کی مدد ہوسکے۔

احمد کاشف کے بچے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہم ینکی باکس میں روزانہ آٹا، چینی ، دالیں، کپڑے جوتے وغیرہ۔

یقینا احمد کاشف کا یہ احسن عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ انسانیت کا جھومر ہیں۔ ورنہ آج کے دور میں کوئی کسی کو پانی تک کے لیے نہیں پوچھتا ہے۔