سعودی عرب میں محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن نے مسک اسکول برائے منفرد سرمایہ کار کا پہلا مرحلہ متعارف کروادیا ہے جس کے تحت سعودی لیبر مارکیٹ میں نئے منصوبے شروع کرنے اور رہنما کاروبار کرنے کے لیے بنیادی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
اس پروگرام میں مختلف ورکشاپس اور تربیتی پروگرام ہوں گے، مرسول کمپنی کے ایگزیٹیو چیئرمین ایمن السند، صبار کمپنی اور تمارا کمپنی کے بانی ایگزیکٹیو چیئرمین عبدالمجید الصیخان کورس کرائیں گے۔نئے سرمایہ کاروں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔
ابتداء میں لوگوں کو مارکیٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ نئے سرمایہ کار اپنے کاروبار کا پروگرام تیار کرسکیں اور تجارتی منصوبہ مارکیٹ کی ضروریات کے عین مطابق ہو۔نئے سرمایہ کاروں کو کاروبار چلانے میں معاون ٹیم تشکیل دینے کا ہنر بھی سکھایا جائے گا،
کورس مکمل کرنے والوں کی ایک تنظیم بنائی جائے گی، اس کے تحت نوجوان سرمایہ کاروں کو معاشرے سے مختلف حوالوں سے جوڑا جائے گا جبکہ فنڈنگ کے حوالے سے بھی بتایا جائے گا تاکہ وہ اپنے پروجیکٹ کے لیے مناسب فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔