لاکھوں میں تنخواہ ۔۔ بھاری مراعات لیکن ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں ایئرہوسٹس کو کتنی آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے؟

ائیر ہوسٹس کا شعبہ اکثر خواتین کیلئے بہت پر کشش ہوتا ہے جسکی خاص وجہ یہ ہے کہ ایک تو ان کی تنخواہیں بہت پرکشش ہوتی ہیں دوسرا انہیں ہوائی سفر کے زریعے نت نئی جگہوں پر گھومنے کا موقع ملتا ہے۔ ائیر ہوسٹس کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے، ائیر ہوسٹس کو شادی کرنے سے کیوں روکا جاتا ہے اور ائیر ہوسٹس بننے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔

ہوائی جہاز کا سفر جہاں لوگوں کیلئے بہت پرکشش حیثیت رکھتا ہے وہیں اجلے کپڑوں اورچہرے پر مسکان سجائے استقبال کرنے والی ایئر ہوسٹس بھی مسافروں کی خدمت کیلئے موجود ہوتی ہیں۔

فضائی مسافروں کی میزبانی پر مامور یہ ایئر ہوسٹس کوئی معمولی خواتین نہیں ہوتیں بلکہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی میزبان بننے کیلئے انہیں سخت تربیتی مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے اور ان پر کئی پابندیاں عائد ہوتی ہیں اور کئی زبانوں پر عبور بھی رکھتی ہیں۔

ایئر ہوسٹس کیلئے 20 سے 26 سال کی لڑکیوں کو ترجیح دی جاتی ہے اورجس طرح فوج میں بھرتی کیلئے جوانوں کی عمراورقد کھاٹھ لازمی دیکھا جاتا ہے اسی طرح ایئر ہوسٹس کیلئے بھی تعلیم کے ساتھ رنگ و روپ، عمر اور قد کاٹھ بنیادی شرط ہوتی ہے۔

کچھ عرصہ قبل تک ایئر لائنز میں ایئر ہوسٹس کیلئے دوران ملازمت شادی کرنے پر پابندی ہوتی تھی اورشادی کی خواہش مند ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتا تھا اور اگر کسی کو شادی کی اجازت مل بھی جاتی تو بچے پیدا کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوتی تھی۔

جہاز میں آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ ایئر ہوسٹس فربہ ہوں اس لئے ایئر ہوسٹس اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی اور کھانے میں سلاد کا استعمال کرتی ہیں۔

جو کے آٹے کی روٹی کھاتی ہیں ، چائے اور کافی کا استعمال نہیں کرتیں اور کیک اور چاکلیٹ کھانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔آج کے دور میں ائیر ہوسٹس کا قد وزن شکل وغیرہ تو اتنی ہی اہمیت رکھتی ہیں جتنا کہ پہلے تھی مگر اب کئی ممالک میں ایئر ہوسٹس پر شادی کی پابندی نہیں ہوتی بلکہ اب کئی ائیر لائنز ائیر ہوسٹس کو شادی کی اجازت بھی دیتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں چھٹیاں بھی فراہم کرتی ہیں۔

شادی کے بعد بچے کی پیدائش پر جب تک بچہ 6 ماہ کا نہ ہو جائے تب تک لانگ ٹرم چھٹیاں بھی دے دی جاتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شادی کے بعد عموما لڑکیوں کا وزن بڑھ جاتا ہے جسامت بھی تبدیل ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی انہیں بچوں کی پیدائش کے ساتھ ساتھ دیگر گھریلو ذمہ داریاں اور مسائل بھی پیش ہوتے ہیں۔

ایئر ہوسٹس کی تنخواہ کی بات کی تو ایک اندازے کے مطابق ائیر ہوسٹس تقریباً 3 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ماہانہ کما لیتی ہیںلیکن اس بھاری تنخواہ کیلئے انہیں بہت مشکلات حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔