کالے رنگ کے انگور اگر نہیں کھاتے تو ابھی خرید لیں کیونکہ ۔۔ کالے اور ہرے انگوروں میں کیا فرق ہے؟ ان میں چھپے قدرتی راز

انگور کھٹا میٹھا قدرت کا بنایا گیا وہ پھل ہے جو پانی سے بھرا ہوا ہے اور انسانی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کا سب سے بہترین پھل سمجھا جاتا ہے۔ انگور اس موسم میں بازار میں کم قیمت پر بھی مل رہے ہیں۔ لیکن زیادہ تر کھٹے ہی ہیں۔

ہرے انگور تو سب ہی کھاتے ہیں لیکن کالے یا جامنی رنگ کے انگور کم ہی لوگ کھاتے ہیں، شاید اس لیے کہ یہ جامنی یا کالا انگور ہرے سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ لیکن یہ ہرے سے زیادہ فائدے مند بھی ہے۔

دونوں انگوروں میں فرق:

ہرے اور کالے انگوروں کے داموں میں فرق ہے، ان کی رنگت میں فرق ہے اور سب سے زیادہ ان کی پیداوار میں فرق ہے۔ یعنی ہرے انگور کسی بھی نارمل درجہ حرارت پر پیدا ہو سکتا ہے مگر کالا انگور صرف ٹھنڈے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

دونوں انگوروں کے فائدے:

ہرے انگور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتے ہیں جبکہ کالے انگور جسم کو وائرل انفیکشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

ہرے انگور پیشاب کی جلن کو دور کرتے ہیں جبکہ کالے انگور مثانے کی پتھری کو بذریعہ پخانہ جسم سے خارج کرنے کا ذریعہ ہے۔

سبز انگور معدے کی جلن اور ہاضمے میں مدد دیتے ہیں اور کالا انگور سب سے بڑا قبض کشاء ہے یعنی وہ لوگ جنہیں ہر وقت قبض رہتی ہے وہ اس کو ناشتے میں کھائیں۔

یہ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں چاہے ہرا ہو یا کالا انگور یہ جسم میں انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور بلڈ پریشر کی رفتار کو نارمل کرنے میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

دل کے مریضوں کو اچانک بے چینی و گھبراہٹ کا مسئلہ رہتا ہے ان کے لیے انگور بے پناہ فائدے مند ہے۔