اپیل کا آئی فون کھولتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں جاگرا، مالک نے فون نکالنے کیلئے کیا کیا اور نکالنے کے بعد فون کا کیا حال ہوا، وائرل ویڈیو نے راز کھول دیا۔
آئی فون میں حیرت انگیز خوبیاں موجود ہیں اورایپل آئی فون پانی کے اندر گرنے کے بعد بھی دیگر فونز کے مقابلے میں کارآمد رہتا ہے لیکن ملائیشیا میں ایک آئی فون کھولتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں گرگیا۔
ملائیشیا میں ایک باورچی اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک اس کا قیمتی آئی فون تیل سے بھری کھولتی کڑاہی میں جاگرا۔شیف کھانا بنانے کی ویڈیو کے دوران بتارہے تھے کہ چکن تیار ہوچکا ہے لیکن اسی دوران ہاتھ میں پکڑا آئی فون تیل میں جاگرا۔
@zaiem_ainn peminat iphone tolong hadir#fyp #fypシ゚viral #iphone ♬ original sound - Abey Ayam King's Paya Keladi
کڑاہی میں گرنے کے بعد آئی فون چکن کی بوٹیوں کے ساتھ تیرتا نظر آیا تاہم کچھ دیر بعد مالک نے اس کو نکال لیا اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ تیل میں تیرنے کے دوران بھی آئی فون میں ویڈیو ریکارڈ ہوتی رہی اور تیل سے نکالنے کے بعد بھی فون کام کررہا تھا۔