بچپن ہم کہانیوں میں سنتے تھے کہ جادو سے کوئی بھی چیز فوری حاضر ہوجاتی ہے، دستر خوان سج جاتے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ شائد پریوں کی یہ کہانیاں مستقبل میں حقیقت کا روپ لینے جارہی ہیں۔
ٹیکنالوجی کے دور میں چیزیں تیزی سے تبدیل ہوتی جارہی ہیں، اونٹوں اور گھوڑوں پر مہینوں اور برسوں کا سفر جہازوں نے گھنٹوں تک محدود کردیا ہے اور اب وقت کے ساتھ دنیا میں مزید چیزیں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔
سعودیہ ایک جدید شہر قائم کرنے جارہا ہے ،نیوم میں 34 مربع کلومیٹر اراضی پر واقع یہ شہر تکمیل کے بعد 90 لاکھ مکینوں کا مسکن ہو گا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فطرت کے ساتھ پائیداری سے ہم آہنگ ماحول دوست شہر دا لائن کا ڈیزائن جاری کر دیاہے۔
زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگ جیسے اپنی پسند بتاتے ہیں پلک جھپکتے کھانا ان کے سامنے آجاتا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے جدید ٹیکنالوجی نے بچپن میں سنی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دیدیا ہے۔