جذبات اور گرمجوشی بھی ہے۔۔ سائنسدانوں نے گلے ملنے والا روبوٹ تیار کرلیا۔۔ خصوصیات جانئے

اب روبوٹ بھی انسانوں سے انسانوں ہی کی طرح گلے ملیں گے اور گرمجوشی سے آپ کا استقبال کرینگے، جرمنی کے مشہور میکس پلانک انسٹیٹیوٹ کے شعبہ انٹیلی جنٹ سسٹم کے ماہرین نے گلے ملنے والے نرم روبوٹ کا تیسرا ماڈل جاری کردیا۔

یہ روبوٹ سائنسی انداز میں گرمجوشی سے گلے ملتا ہے، اس روبوٹ کو ہگی بوٹ 3پوائنٹ 0 کا نام دیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا واحد روبوٹ ہے جو قد آدم کے برابر ہے۔ اس کا خاص سافٹ ویئر سامنے والے کو دیکھ کر گلے ملتا ہے اور اسی لحاظ سے خود کو مرتب کرتا ہے۔

اس میں روبوٹ میں سینسنگ کا ایک خودکار نظام ہے جسے ’ہگی جیسٹ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے اندر ہوا بھرے پولی وینائل کلورائیڈ چیمبر ہیں جو انسانی سینے کی نقل کرتے ہیں۔یہ نفسیاتی معالجین اور بالخصوص تنہا افراد کو بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

اس روبوٹ کے بازو ہیں دھاتی فریم سے بنائے گئے ہیں اور انہیں محفوظ اور آرام دہ بھی بنایا گیا ہے،روبوٹ کے سینے کے اندر بیرومیٹرک پریشر سینسر اور مائیکروفون بھی نصب ہے جس کی وجہ سے جیسے ہی کوئی انسان اس کے قریب آتا ہے تو وہ وہ مائیکروٹرولر کے ذریعے ڈیٹا کو اس کے آپریٹنگ سسٹم تک پہنچاتا ہے جسے روبوٹ آپریٹنگ سسٹم کا نام دیا گیا ہے۔

روبوٹ کا سر تھری ڈی پرنٹر سےبنایا گیا ہے۔تجرباتی طور پر اب تک 512 حقیقی لوگ اس سے گلے مل چکے ہیں اور اس دوران مشین لرننگ سے روبوٹ کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔