حل آپ کے کچن میں۔۔ سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالا کرنے کے 3 آسان ٹوٹکے

صحت 09 Jan, 2023

سر کے بال سفید ہونے لگ جائیں تو لوگ عمر رسیدہ سمجھنے لگتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت سر کے بالوں کی سفیدی کی وجہ ہمیشہ عمر نہیں ہوتی بلکہ کچھ صحت مسائل بھی اس کا سبب بنتے ہیں- لیکن ہم آپ کو آج تین ایسے طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے سفید بالوں کو قدرتی طور پر ہی کالا کرسکتے ہیں۔

1۔ مہندی اور کافی کا استعمال:

مہندی بالوں کے لیے بہترین تصور کی جاتی ہے اور بالوں کو رنگنے کے لیے اس کا استعمال بہترین قرار دیا جاتا ہے- لیکن اس کے سبب پیدا ہونے والی سرخی کو ہر کوئی پسند نہیں کرتا- لیکن اگر آپ ایک کپ کافی بنا کر اس میں مہندی بھگو دیں اور اس کو بالوں پر لگائیں تو اس سے سفید بال قدرتی طور سیاہ ہونے لگتے ہیں- اور اس طرح بالوں کو مصنوعی رنگوں کی طرح نقصان بھی نہیں پہنچتا۔

2۔ لیموں اور کیسٹر آئل:

اس مسئلے کے لیے لیموں کی مدد بھی لی جاسکتی ہے- لیموں کے رس اور کیسٹر آئل کو ہم وزن لے لیں اور اس سے سر کے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں- اس کے بعد ریٹھے اور شکاکائی کے محلول کو بطور شیمپو استعمال کرتے ہوئے سر دھو لیں- کچھ ہی دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ بالوں کی قدرتی رنگت دوبارہ سے واپس لوٹ آئی ہے۔

3۔چائے کی پتی اور نمک:

یقینا یہ دونوں چیزیں بھی آپ کے کچن میں موجود ہوتی ہوں گی- اور ان دونوں چیزوں میں بھی آپ کے مسئلے کا حل پوشیدہ ہے- ایک کپ پانی میں دو چمچ چائے کی پتی کو اچھی طرح ابال لیں اور اس میں ایک چمچ نمک شامل کر لیں ٹھنڈا ہونے پر اس کا بالوں پر اچھی طرح مساج کر لیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں اس سے بھی بالوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔