تیزی سے وزن کیسے کم کیا جائے؟ اگر آپ بھی یہ چاہتے تو فوراً یہ 5 کھانے چھوڑ دیں

صحت 09 Feb, 2023

بعض اوقات ہم تیزی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیشہ ایسا نہیں ہوپاتا ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ناممکن ہے۔ دراصل وزن کم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے دوران ہمیں اپنی غذا پر بھی غور کرنا چاہیے- کچھ ایسی غذائیں ہیں جن سے پرہیز کیا جائے تو تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ بھی مکمل طور پر صحت مند اور قدرتی طریقے سے۔ وہ کیا ہیں؟ ہم آپ کو ان غذاؤں اور ان کے متبادل کے بارے میں بتاتے ہیں۔

Refined sugar:

چینی موٹاپے کی سب سے عام وجہ ہے اور اس کا نقصان یہ ہے کہ یہ جلد ہضم ہو کر خون میں داخل شامل ہو جاتی ہے۔ اضافی چینی چربی میں بدل جاتی ہے، جو کمر میں فیٹی ٹشو کے طور پر محفوظ رہتی ہے۔ چینی کی جگہ آپ شہد بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن اگر جلدی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو چینی کے استعمال کو ضرور کم سے کم کریں-

Energy drinks:

زیادہ تر انرجی ڈرنکس کے اہم اجزاء میں چینی اور کیفین شامل ہوتے ہیں۔ لہذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ آپ ایک کین سے 120 کیلوریز تک حاصل کر سکتے ہیں! لیکن اگر آپ کو انرجی ڈرنکس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، تو چینی کے بغیر ایک کپ کافی پی لیجیے۔ یا پھر چینی کے بغیر سبز چائے کا ایک کپ بھی صحت بخش حل ہوسکتا ہے۔

Processed foods:

پہلے سے تیار شدہ کھانوں میں نہ صرف غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے بلکہ ان میں مٹھاس کے لیے چینی کا استعمال بھی بہت زیادہ کیا جاتا ہے- جیسے کہ مٹھائیاں جو ظاہر ہے کہ وزن بڑھاتی ہیں- اس لیے بہتر ہے کہ تازہ کھانوں کی ترجیح دیں- اگر سفر کے دوران اور کام کے دوران کھانا تیار کرنا ممکن نہ ہو تو کم از کم پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھانے کی کوشش کریں۔

White bread:

ڈبل روٹی کا استعمال کم کرنے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ڈبل روٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ اس میں ایسے کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس نہیں کرنے دیتے اور یوں جلد ہی آپ کو دوبارہ بھوک لگنے لگتی ہے۔ ایسی ڈبل روٹی جو مکمل طور پر گندم سے بنائی جاتی ہے اس میں زیادہ فائبر موجود ہوتا ہے- جس کا مطلب ہے کہ یہ جلدی بھوک نہیں لگنے دیتیں-

Breakfast cereals:

ہمارا مطلب یہ نہیں ہے کہ ناشتے میں استعمال ہونے والی تمام غذائیں ہی غلط ہیں، آپ کو صرف صحیح چیز کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے بہتر ہے کہ ان غذاؤں سے پرہیز کیا جائے جن میں چاکلیٹ، میٹھا یا ریفائنڈ چینی شامل ہو۔ چینی والی غذاؤ کو دلیا، تازہ پھل، خشک میوہ جات، ڈارک چاکلیٹ یا خشک میوہ اور سفید دہی کے مکسچر سے بدل دیں۔