دنیا کے 5 خوفناک حقائق جو آپ کی نیندیں اڑا سکتے ہیں

بین اقوامی 27 Dec, 2022

یہ دنیا جتنی خوبصورت نظر آتی ہے اس سے کئی زیادہ ایک خوفناک جگہ بھی آپ کے لیے ثابت ہوسکتی ہے۔ ہمارے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ ہمیں جنگوں، بیماری، خوف، اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنا پڑ سکتا ہے اور ہم ساری زندگی انہی چیزوں میں گھرے رہیں گے۔ دنیا میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جن کے بارے میں آپ کو ضرور جاننا چاہیے-

سی پی آر ڈمی کا چہرہ ایک حقیقی چہرہ ہے:

سی پی آر یعنی کسی شخص کا سانس بحال کرنے کی تربیت دینے کے لیے جو ڈمی کا چہرہ استعمال کیا جاتا ہے وہ حقیقی چہرہ ہے- کہا یہ جاتا ہے کہ فرانس میں 16 سالہ لڑکی نے دریا میں کود کر خودکشی کرلی اور اس کی موت کے دو دن دریا نے لڑکی کا جسم ریت پر لا کر پھینک دیا- اس وقت اس لڑکی کے چہرے پر لوگوں کو ایک اطمینان محسوس ہوا جس سے متاثر ہو کر اس شکل کے کئی ماسک بنائے گئے- ایک وقت ایسا آیا کہ فرانس کے ہر گھر میں اس لڑکی کے اطمینان بخش چہرے کا ماسک موجود ہوتا تھا- اور اسی ماسک سے متاثر ہو کر سی پی آر کی ڈمی بھی تیار کی گئی جو ایک اصلی چہرے والی ڈمی ہے-

ریچھ انسان کا شکار کرتے ہیں:

ریچھ ایک خوفناک جانور ہے اور اگر آپ کا اس سے سامنا کہیں ہوجائے تو احتیاط ضرور کریں- اگر آپ کا سامنا کالے ریچھ سے ہوتا ہے لیکن اگر اسے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ آپ اس کی سوچ سے زیادہ خطرناک ہیں تو وہ خود ہی پیچھے ہٹ جاتا ہے- لیکن یاد رکھیں ریچھ سے بچنے کے لیے درخت پر نہ چڑھیں کیونکہ یہ کرنا یہ آپ سے زیادہ اچھا جانتے ہیں-

ریبیز موت ہے:

اگر آپ کو کبھی کتے، چمگادڑ، یا کسی بھی جنگلی جانور نے کاٹ لیا، تو آپ صرف آگے بڑھ کر ریبیز کی گولی لینا چاہیں گے۔ ریبیز ایک جان لیوا مرض ہے۔ اتنا مہلک، حقیقت میں، کہ اس سے صحت یاب ہونا ناقابل یقین حد تک نایاب ہے۔ یہ بیماری انسانی جسم میں مہینوں تک پڑی رہ سکتی ہے۔ جب تک کسی شخص کے جسم سے ریبیز کی علامات ظاہر ہوتی ہیں وہ اس سے پہلے ہی مر چکا ہوتا اور اسے علم تک نہیں ہوتا۔

اچانک موت:

اچانک ہونے والی موت بھی ایک حقیقت ہے اور اسے Sudden arrhythmic death syndrome یا پھر SADS کہا جاتا ہے- اگر آپ نے کسی ایسے شخص کے بارے میں سنا ہے جس کی موت اچانک واقع ہوگئی تو حیران ہونے کی ضرورت نہیں یہ عام سی بات ہے- بس ایک سیکنڈ آپ زندہ ہیں اور اگلے سیکنڈ میں نہیں ہیں- اس کی کوئی علامت بھی نہیں ہوتی بس آپ کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پر ہارٹ اٹیک لکھ دیا جائے گا-

چلتی پھرتی لاش:

یہ ایک انتہائی نایاب بیماری ہے جسے Cotard’s syndrome کہا جاتا ہے- جس میں یہ بیماری پائی جاتی ہے اسے اس بات کا یقین ہوجاتا ہے کہ اس کی ٹانگیں اور دیگر جسمانی اعضا موجود ہی نہیں ہیں- اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ مر چکا ہے۔