چینی کمپنی نے سالانہ تقریب میں 9 ملین ڈالر کی رقم تقسیم کرکے اپنے ملازمین کو مالا مالا کردیا، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد چینی کمپنی کے مالکان کی سخاوت کے چرچے ہونے لگے۔
چینی کرین مینوفیکچرنگ کمپنی ہینن مائن نے 17 جنوری کو منعقدہ سالانہ تقریب کے موقع پر اپنے ملازمین کیلئے ساڑھے چھ فٹ کا نوٹوں کا پہاڑ بنایا اور ڈھیروں نوٹ اٹھائے ملازمین کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئیں۔
ہینن مائن کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمپنی نے 2022 میں اربوں کا منافع کمایاجس پر کمپنی کے تین اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیلز مینیجرز میں سے ہر ایک کو 5 ملین یوآن (تقریباً 740000 ڈالر) سے نوازا گیا۔
عملے کے تقریباً 30 دیگر ارکان کو کم از کم 10 لاکھ یوآن (تقریباً 39 ملین روپے) سے نوازا گیا۔کمپنی کے ملازمین نے نوٹوں کی گنتی کے مقابلے میں حصہ لیا، جہاں وہ ایک مقررہ وقت میں کامیابی کے ساتھ 100 یوآن کے نوٹ لے سکتے تھے۔
کیش ایوارڈ کی مہم نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دلچسپی پیدا کی ہے، کچھ آن لائن مبصرین نے حسد کا اظہار کیا اور کچھ نے اسے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا۔