ضروری نہیں آپ ہر بات خوش قسمت ہوں۔۔۔ زندگی کے 6 لمحات جب قسمت نے آخری وقت میں ساتھ چھوڑ دیا

فن اور تفریح 10 Jan, 2023

اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ انسان کے ساتھ ہمیشہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اگر ایسے افراد کا سامنا کچھ برے لمحات سے ہو بھی جائے تو وہ اسے نہ صرف قسمت میں لکھا سمجھ کر قبول کر لیتے ہیں بلکہ ان لمحات کی تصاویر دیگر افراد کے ساتھ شئیر بھی کرتے نظر آتے ہیں-

زپ کھولتے ہوئے اچانک کپڑا پھنس جائے:

ایسا تو اکثر افراد کے ساتھ ہوا ہوگا کہ آپ پہلے ہی کہیں جانے کی جلدی میں ہوں اور عین وقت پر کسی بیگ یا جیکٹ کی زپ تیزی سے کھولنے کی کوشش میں کپڑے میں پھنس جائے اور آپ تاخیر کا شکار ہوجائیں-

یہ نوٹ آپ کی قسمت میں نہیں:

اے ٹی ایم مشین بھی آپ کے صبر اور برداشت کا امتحان لے سکتی ہے اور اس موقع پر آپ چاہیں بھی تو کچھ نہیں کرسکتے-

اب کولڈ درنک کیسے پئیں گے:

یقیناً جس پر گزری ہوگی اس کے لیے یہ ایک پریشان کن لیکن دلچسپ لمحہ ہوگا- ٹھنڈا میٹھا کین تو پیاس بجھانے کے لیے ہاتھ میں ہو لیکن اس کا کھولنے والا اسٹینڈ ہی نہ رہے تو یہ کین کس کام کا-

صرف آپ کے لیے چھاؤں نہیں:

ہر طرف چھاؤں لیکن صرف گاڑی پر دھوپ یقیناً ایسا صرف قدرتی طور پر ہی ممکن ہے- آپ بس اس صورتحال سے بچنے کی کوشش کریں-

گاڑی سروس کروانے کے بعد ایسا ہوجائے تو:

گاڑی کی سروس کروانے کے بعد ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اب گاڑی کو کچھ وقت تک گندگی سے بچا کر رکھے- لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کے ساتھ قسمت بھی کھیل جاتی ہے-

آپ کا اسکرو ڈھیلا ہے:

یہ جملہ تو ضرور کئی بار آپ نے سنا ہوگا لیکن اب اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیں جب کھانے سے اسکرو نکل کر باہر آگیا جبکہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ جیسے انسان کے منہ میں لگا اسکرو باہر آیا ہو-