اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایسے لوگ بہت خوش نصیب ہیں جنہیں وقت پر ہی ہدایت نصیب ہوجائے اور ان کی زندگی بدل جائے۔۔۔ ہمیں شوبز میں ایسی کئی مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں اس انڈسٹری کے بعض فنکاروں نے اپنے عروج پر اس عارضی چمک دمک کو چھوڑا اور دین کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی اصلاح کی جبکہ یہ تبدیلی ان کے لئے بھی یہ آسان نہیں ہوتا۔۔ شوبز میں ہمیں ایسے کئی نام نظر آتے ہیں جنہوں نے ایک بار جب دین کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کرلیا تو واپسی مڑ کر نہیں دیکھا-
عجب گل کا شمار پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں کیا جاتا تھا- لیکن پھر دنیا نے دیکھا یہ سینیر اداکار اچانک ہی اسکرین سے غائب ہو گیا اور دنیا ڈھونڈتی ہی رہ گئی- درحقیقت عجب گل نے شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر دین کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا جس کی خبر کسی کو بھی نہ ہوئی- لوگ آج تک یا نہیں جانتے کہ کس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا کہ عجب گل نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا-
یوں تو اداکارہ نور بخاری نے اپنی زندگی میں جو بھی فیصلے کئے انہیں ہمیشہ تنقید کا نشانہ بننا پڑا ۔۔۔ سب سے زیادہ ان کی چار شادیوں کو لے کر عوام نے تنقید کی- اور آخر پر نور نے ولی سے علیحدگی کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور اپنے پہلے شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی اور اب خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی سوچ لیا تھا کہ جو راستہ وہ اب چن رہی ہیں اس پر وہی لوگ آتے ہیں جو ﷲ کو پسند ہوں۔
ایک وقت ایسا بھی تھا جب شازیہ خشک کو کسی بھی کنسرٹ کی جان مانا جاتا ہے- سندھ کی مشہور گلوکارہ شازیہ خشک جب تک آکر دھوم نہیں مچاتی تھیں اس وقت تک محفل کو بےرونق تصور کیا جاتا تھا- لیکن جب ﷲ نے ان کے نصیب میں ہدایت لکھ دی تو کہ وہ اس دنیا سے الگ ہو کر اسلام کی خدمت میں لگ گئیں اور انہوں نے اپنے فینز سے کہا بھی کہ وہ ان کی ثابت قدمی کے لئے دعاگو رہیں۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ موسیقی چھوڑنے کے بعد انہیں باہر ممالک سے بھی بڑی بڑی آفرز آئیں گانے کی لیکن شازیہ خشک نے اپنے راستے کو نہیں موڑا اور اپنے فیصلے پر آج تک قائم ہوں۔