مداحوں کیلئے خوشخبری۔۔ منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی پھر سے ہنسانے کب آئیگی؟

فن اور تفریح 27 Jan, 2023

شعلے کے جے اور ویرو کے بعد منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی کو جو شہرت ملی وہ کم ہی کسی اور کے حصے میں آئی ہوگی اور مداحوں کیلئے خوشی کی بات یہ ہے کہ 17 سال بعد منا بھائی اور سرکٹ ایک بار پھر لوگوں کو ہنسانے کیلئے آرہے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت عرف منا بھائی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں سرکٹ یعنی ارشد وارثی بھی ان کے ساتھ ہیں، اس پوسٹر میں دونوں سلاخوں کے پیچھے قیدیوں کے لباس میں موجود ہے۔

سنجے دت نے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا کہ انتظار ختم ہوا اور میں جلد ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور فلم کے ساتھ آرہا ہوں،ارشد وارثی نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

یاد رہے کہ سنجے دت اور ارشد وارثی کی دو فلمیں منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں اور ان دنوں فلموں میں منا بھائی اور سرکٹ کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔