آج تو جو کام کرو الٹا ہوجاتا ہے، 8 لوگ جو واقعی جانتے ہیں کہ برا دن کیا ہوتا ہے

ہم میں سے اکثر افراد کے ساتھ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ہم پر برا دن آجاتا ہے اور اس دن ہمارے ساتھ کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا ہوتا۔ لیکن بد قسمتی کا سلسلہ کچھ لوگوں کو ایک ایسی غیر معمولی صلاحیت فراہم کرتا ہے جس میں وہ بدترین حالات کو بھی ہنسنے کی چیز میں بدل دیتے ہیں۔ یہ 8 لوگ یقینی طور پر اپنا پسندیدہ دن نہیں گزار رہے تھے، لیکن انہوں نے پھر بھی اسے مضحکہ خیز بنانے کے لیے ہمارے ساتھ شئیر کیا۔

جب آپ قافلے سے اچانک بچھڑ جائیں قافلے والوں کو اس بات کا احساس تک نہ ہو کہ آپ پیچھے رہ چکے ہیں-

جیسے ہی کھانا تیاری کے اخری مراحل میں داخل ہو اور اچانک دیگچی کا شیشے کا ڈھکن ٹوٹ جائے تو سوچیں آپ پر کیا گزرے کی-

بال ایک بار آپ کی مرضی کے خلاف کٹ جائیں تو آپ واپس انہیں اسی لمحے دوبارہ بڑا نہیں کرسکتے-

کتے نے بلی کو ڈرایا، جس نے میز پر چھلانگ لگا دی اور وہاں رکھے 1000 ٹکڑوں کے پزل کو نیچے پھینک دیا-

میں نے سوچا کہ میں ہی شاید بہت ہوشیار ہوں جو اپنے ٹوتھ برش پر ہر وقت کور کر کے رکھتا ہوں-

براؤنیز تیاری کے بعد فریج کے اوپر رکھی گئیں تاکہ بچوں اور کتے سے محفوظ رہیں لیکن اس کے باوجود صرف یہ بچا ہے-

سالگرہ کی موم بتیاں جب گرم گرم کیک پر لگائی گئیں تو وہ پگھل گئیں جس سے پوری ڈش اور تقریب دونوں تباہ ہوگئے-

جب آپ بازار سے کوئی پیک کھانے کی چیز لائیں اور اس میں زندہ مکڑی دریافت ہوجائے تو یقیناً اس وقت کے آپ کے غم و غصے کا عالم کچھ اور ہی ہوگا جس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا-