چائے کی پتی کو پھینکیں مت ۔۔ سستی سی پتی کے مہنگے فوائد جن سے آپ شائد ناواقف ہوں؟

چائے پاکستان میں بہت شوق سے پی جاتی ہے، سری لنکا، کینیا اور دیگر ممالک سے آنے والی یہ پتی استعمال کے بعد اکثر پھینک دی جاتی ہے لیکن ہم آپ کو چائے کی استعمال شدہ پتی کے چند مہنگے اور حیران کن فوائد بتائینگے۔

ویلڈنگ کی لائٹ لگنے کی صورت میں آنکھوں پر بھی چائے کی پتی کپڑے میں لپیٹ کر لگائی جاتی ہے۔ کچن کی صفائی کے لئے بھی استعمال شدہ چائے کی پتی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کچن کے سلیب یا کٹنگ بورڈز کی صفائی کرنی ہو تو چائے کی پتی استعمال کریں۔چائے کی پتی گندگی، چکنائی اور بدبو کو دور کر دیتی ہے، اسے آپ برتن دھونے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

فریج اور مائیکرو ویو اور اون سے ناگوار بدبو کو ختم کرنے کیلئے استعمال شدہ پانی کو فریج میں رکھ کر بدبو ختم کی جاسکتی ہے جبکہ ٹی بیگ کو استعمال کے فوری بعد اوون میں میں رکھ کر اوون کی ساری بدبو ختم کی جاسکتی ہے۔

استعمال شدہ پتی کو کھانوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، ایک چٹکی پتی سلاد کا مزہ دوبالا کرسکتی ہے جبکہ چائے کی پتی کا اچار بھی بنایا جاسکتا ہے وہ یوں کہ

استعمال شدہ پتی کو تیل، لیموں کا رس اور نمک میں ملا کر ایک جار میں ڈال کر ایک ہفتہ تک چھوڑ دیں پھر اسے اچار کی طرح استعمال کریں یا چاہیں تو سینڈوچ، سلاد اور دیگر کھانوں میں شامل کریں۔