چوہے نے جیولری شاپ سے ہیروں کا ہار کس کیلئے چرایا؟۔ وائرل ویڈیو

بھارت میں چوہے نے جیولری کی دکان میں ڈسپلے میں لگا ہیروں کا ہار چرالیا، پولیس افسر کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس افسر راجیش ہنگانکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا چند سیکنڈز میں جیولری شاپ میں رکھے ہیروں کے ہار کو چرارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چوہا ہار کے اسٹینڈ پر چھلانگ لگاتا ہے اور بعد میں قیمتی ہار کے ساتھ اسی راستے سے واپس بھاگتا ہے۔شیئر کیے جانے کے بعد اس ویڈیو کو 1 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے، کچھ صارفین نے لکھا کہ چوہے نے اپنی چوہیا رانی کو ویلنٹائن پر گفٹ کرنے کیلئے ہار چرایا ہے۔

بعض صارفین نے اس چوہے کو گود لینے کی پیشکش کی اور کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ چوہوں کو اس کام کیلئے تربیت دیکر بھی چوری کروائی جاسکتی ہے۔