دماغ کو چکر دینے والا دھوکہ۔۔ ایسے 8 لمحات جب حقیقت نے ہمارے دماغ کے ساتھ کھیل کھیلا

بعض اوقات ہماری آنکھیں ہمارے دماغ کے ساتھ مل کر ہمارے ساتھ ہی کھیل کھیلتی ہیں- اکثر ہم جب رات کے وقت آسمان کو دیکھتے ہیں تو ہمیں لاکھوں میل دور ستارے بھی واضح نظر آجاتے ہیں جبکہ بعض اوقات ہمارے ارگرد موجود چیزیں بھی ہمیں دھوکہ دے جاتی ہیں- ایسے ہی عجیب معاملات کی چند تصاویر ہم یہاں بھی شئیر کر رہے ہیں-

اس شخص نے آخر جینز کی پینٹ الٹی کیوں اور کیسے پہن رکھی ہے؟

اگر آپ کو اس تصویر میں کوئی سمندر یا آسمان یا کوئی ستارے نظر آتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ آرٹسٹ ہیں لیکن حقیقت میں یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ گاڑی کا نچلا حصہ ہے جس کی مرمت کی جانی ہے-

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پتے کا سائز کتے سے بھی بڑا ہے-

تصویر دیکھ کر کسی کے بھی دماغ میں یہ سوال ضرور آئے گا کہ بلی کی ٹانگ اتنی لمبی کیسے ہوگئی؟

اس تصویر کو سمجھنے کے لیے بار بار دیکھنا ہوگا لیکن پھر بھی یہ شاید ہی سمجھ آئے جبکہ تصویر میں موجود سب چیزیں حقیقی ہیں-

دوستوں کی ایک تصویر جو کہ کسی گتے کے کارڈ سے بنائی گئی لگتی ہے۔

پھولوں کے ساتھ تو کانٹے آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن آج درخت کے تنے سے نکلتے کانٹے بھی دیکھ لیں-

کھڑکی پر پڑی اوس یا شبنم نے جب پگھلنا شروع کیا تو کچھ ایسی شکل نما ہوئی جیسے کوئی انسان اندر جھانک رہا ہو-