عمران خان سے شادی کی بات پکی ہوگئی تھی لیکن ۔۔ اداکارہ ریکھا آج تک پاکستان کیوں نہیں آ سکیں؟

فن اور تفریح 01 Nov, 2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار ان چند مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ بھارت بھر میں بھی کافی مقبول ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق ایک دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور 92 ورلڈ کپ کے ہیرو عمران خان اپنی زندگی میں ایسے کئی کام ہیں، جن کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کی، تاہم اداکارہ ریکھا کے ساتھ ان کی دوستی نے بھی سب کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

اداکارہ ریکھا اپنے دور میں بالی ووڈ کی مقبول اور ناظرین کی من پسند اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کی دوستی کے بھی خوب چرچے ہوتے۔

دنیا بھر کی خواتین خان صاحب سے بات کرنا چاہتی ہیں، خان صاحب کی شخصیت سے کئی خواتین متاثر ہوئی ہیں۔ کئی خواتین کو خان صاحب سے اپنی محبت کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔ لیکن اداکارہ ریکھا اور عمران خان کی شادی ہونے والی تھی، ریکھا کی والدہ بھی خان صاحب کو داماد کے طور پر خوشی خوشی قبول کر رہی تھیں۔ واقعہ 1985 کا یہ ہے بالی ووڈ میگزین دی اسٹار نے ایک دھماکہ خیز رپورٹ چھاپی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ خبر چھپتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس خبر کو سن کر ہر ایک ہکا بکا رہ گیا تھا، کیونکہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ عمران خان اور ریکھا ایک ساتھ ہو سکتے ہیں۔

خیر میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ خان صاحب اور ریکھا بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔ پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑی عمران خان اپریل کے پورے مہینے بھارتی شہر ممبئی میں قیام پزیر رہے، اس دوران خان صاحب اور ریکھا کئی تقاریب اور تفریحی مقامات پر لمحات کو ایک ساتھ بتاتے نظر آئے تھے۔

ساحل سمندر پر بھی ایک ساتھ دیکھے گئے جبکہ کلبوں میں بھی ریکھا اور عمران خان ایک ساتھ موجود ہوتے۔ اسی میگزین نے اداکارہ ریکھا کی والدہ سے متعلق بھی انکشاف کیا ہے، میگزین کے مطابق ریکھا کی والدہ نے بھی اس بات پر سہمتی ظاہر کی کہ ریکھا کے لیے عمران خان سے اچھا کوئی دوسرا شخص نہیں ہو سکتا ہے۔ حتٰی کہ اداکارہ کی والدہ نے دلی کے مشہور نجومی سے بھی رابطہ کی اور اس نجومی نے ریکھا کی والدہ کو مطمئن کر دیا تھا۔

نجومی سے ملنے کے بعد سے ریکھا کی والدہ عمران خان کو مزید پسند کر رہی تھیں۔ اور انہیں اپنے داماد کے طور پر تسلیم کرنا شروع کر دیا تھا۔ لیکن ان دونوں کے معاملات آگے تک بڑھ نہ پائے اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔

دوسری جانب ریکھا اگرچہ پاکستانیوں سے بھی پیار کرتی ہیں، تاہم پاکستان وہ نہ آسکیں۔ پاک بھارت کے کشیدہ حالات اور پھر خود کی مصروفیات کی بنا پر ریکھا پاکستان نہ آ سکیں جبکہ وہ خود بھی زیادہ تر وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارتی ہیں۔