موبائل فون نے 6 سال کے بچوں کو بھی 60 سال والی بیماریوں میں مبتلا کرنا شروع کردیا ہے، فون کے مسلسل استعمال کی وجہ سے بچوں میں آنکھوں کے پیچیدہ امراض جنم لینے لگے ہیں۔
60 سال کے افراد میں آنکھوں کا پانی خشک ہونے کا مرض اب بچوں میں بھی تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ اس بیماری میں اگر علاج نہ کروایا جائے تو متاثرہ انسان کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔
آنکھوں کے خشک ہونے کی یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب آنکھوں کو تر رکھنے کے لیے مناسب مقدار میں آنسو خارج نہیں ہوتے۔
اس بیماری کی علامات میں آنکھوں میں کنکر کی موجودگی سے ملتا جلتا درد، زخم و سوجن اور آنکھیں سرخ اور حساس ہوجانا ہے۔ متاثرین کو بیماری اس کا احساس پیاز کاٹنے کے تجرنے سے گزارنے کے بعد ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر میں ہونے والی آنکھوں کی بیماری 6 سال کے بچوں کو لاحق ہونے کی وجہ بچوں کا ٹیلی ویژن، موبائل فون یا کمپیوٹر کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنا ہے کیونکہ اس دوران وہ آنکھ اور پلک نہیں جھپکاتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری عام طور پر 50 سے 60 برس کے معمر افراد کو ہوتی ہے لیکن اب چھ برس تک کی عمر کے بچے بھی اس میں مبتلا ہورہے ہیں۔ بچوں میں آنکھوں کے مرض میں اضافے کی وجہ والدین کیلئے بھی تشویش بڑھتی جارہی ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو آنکھوں بیماری اور ذہنی امراض سے بچانے کیلئے فون کے استعمال دور کریں اور انہیں صحت مند جسمانی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ ننھے بچے پیچیدہ امراض کا شکار ہونے کے بجائے صحت مند زندگی گزار سکیں۔