ٹی ٹوئنٹی چوکوں چھکوں اور وکٹوں کا کھیل ہے، میدان میں جہاں بلے باز تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہیں باؤلرز اپنی اسپیڈ سے بیٹرز کی وکٹیں اڑانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔
آیئے آپ کو آسٹریلیا میں جاری ورلڈکپ کے 10 سب سے تیز باؤلرز کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلرز شاہ نواز دھانی اپنی تیز گیند بازی کی وجہ سے بہت جلدی کرکٹ کے افق کا چمکتا ستارہ بن چکاہے لیکن معصوم سی حرکتیں کرتا دکھائی دیتا دھانی جب گیند کروانے کیلئے دوڑتا ہے تو سامنے والے بلے باز کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں اور 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والا دھانی اس وقت وقت کے 10تیز رفتار باؤلرز میںسے ایک ہے۔
تجربہ کار کینگرو پیسر مچل اسٹارک اپنی تیز اور گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کرنے کیلئے مشہور ہیں اور آسٹریلوی لینڈنگ گیند باز مچل اسٹارک بھی 140 کلو میٹراور اس سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے تیز یارکرز سے مخالفین کو تگنی کا ناچ نچادیتے ہیں۔
ڈیل اسٹین اور ورنن فلنڈر کے بعد جنوبی افریقہ کی پیس بیٹری کو چارج کرنے والے انرچ نورکیااپنے دور حاضر کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں اور کئی بار140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروانے والے نورکیا کا ایک ہی اوور میچ کا نقشہ بدل دیتا ہے۔
سری لنکن ٹیم کے لاہیرو کماراورلڈکپ میں شریک فاسٹ باؤلرز میں 7 ویں پوزیشن پر آتے ہیں، کئی مواقع پر سری لنکن کو مشکل سے نکال کر فتح تک لے کر جانے والے لاہیرو کمارابھی 140 کلومیٹر اور کئی بار تو اس سے زیادہ اسپیڈ سے بھی گیندی بازی کرواچکے ہیں۔
بنگلہ دیش کے تسکین احمد ورلڈ کپ میں شامل فاسٹ باؤلرز کی لسٹ میں چھٹی پوزیشن کے حقدار ہیں۔ تسکین احمد اپنی نپی تلی باؤلنگ سے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اکثر نمایاں رہتے ہیں اور 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے والے تسکین احمد کئی بار اس سے زیادہ اسپیڈ سے بھی گیند کروا کر بلے بازوں کر پریشان کردیتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر محمد وسیم جونیئر جب بھی فائنل الیون کا حصہ بنتے ہیں ، اپنی برق رفتار اور گھومتی گیندوں سے مخالفین کو شدید پریشان کرتے ہیں اور 140 کی رفتار سے گیند بازی کرنے والے محمد وسیم ورلڈکپ میں شامل بہترین فاسٹ باؤلرز میں 5 ویں پوزیشن کے حقدار ہیں۔
ایشیا کپ کے ہیرو نسیم شاہ نے بہت کم عمر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 80 مرتبہ 140کلومیٹر سے زائد اسپیڈ سے گیند کروانے والے نسیم شاہ اپنی برق رفتار گیندبازی اور چھکوں سے ٹیم کو کبھی بھی فتح سے ہمکنار کرواسکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سری لنکا کے دشمانتھا چمارا تیسری پوزیشن کے حقدار ہیں۔ 86 مرتبہ گیند کو 140 کلومیٹر کی رفتار سے بلے باز کی طرف پھینکنے والے آئی لینڈر دشمانتھا میگا ایونٹ میں مزید تیز گیند بازی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سو سے زائد بار 140 کی اسپیڈ کو چھونے والے محمد حسنین اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے دنیا کے ٹاپ باؤلرز میں شامل ہیں تاہم ایکشن کے تنازعہ اور زائد رنز دینے کی وجہ سے حسنین اکثر میدان کے اندر ہونے کے بجائے باہر بیٹھے نظر آتے ہیں لیکن مخالف بلے بازوں پر دہشت طاری کرنے کیلئے یہ ہی کافی ہے کہ حسنین پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دور حاضر کی تیز رفتار کرکٹ میں حارث رؤف کو ڈیتھ اوورز میں دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کہنا غلط نہیں ہوگا۔ آخری اوورز میں بلے بازوں کو رنز سے روک کر وکٹیں اڑانے والے حارث رؤف 170 سے زائد بار 140 کی اسپیڈ کو چھو چکے ہیں جبکہ حال ہی 155کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرکے حارث رؤف دنیا کے تیز ترین باؤلر بننے کی رفتار قدم بڑھاچکے ہیں اور ممکن ہے کہ اس میگا ایونٹ میں حارث رؤف مخالف بلے بازوں کے ساتھ ساتھ دیکھنے والوں کو بھی سرپرائز دینگے۔