پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کھیلنے سے معذرت کرلی، متبادل کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا اعلان آج ہوگا۔
عادل رشید، جارڈن کاکس، راشد خان، ایلیکس ہیلز، معین علی، گُرباز، فضل فاروقی، ڈیوڈ ملر، ٹم ڈیوڈ، مجیب الرحمٰن، راؤمن پاول، ہسارنگا ڈی سلوا، جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ بھی ایونٹ کا حصہ نہیں ہونگے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں مقابلوں کا آغاز 13فروری سے ہوگا، فائنل 19 مارچ کو ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔
ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے ایک ساتھ ہوں گے۔پی ایس ایل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں کرانے کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے، نمائشی میچ پشاور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے مابین ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیرون ممالک مختلف لیگز کھیل رہے قومی کرکٹرز کو پاکستان بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، بنگلا دیش اور آسٹریلوی لیگز میں شامل قومی کرکٹرز کو 2 فروری تک پاکستان واپسی کا حکم دے دیا گیا۔
قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل میں بھرپور شرکت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ایس ایل فرنچائزرز کی درخواست پر قومی کرکٹرز کو وطن واپسی کا کہا گیا ہے۔