پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور بلے باز شان مسعود کے ولیمے سے قبل کراچی میں منعقدہ قوالی نائٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں نے خوب رنگ جمایا۔
شان مسعود اور نیشے خان کی قوالی نائٹ میں نامور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جبکہ سعودی عرب سے عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس آنے والے سرفراز احمد نے مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری گانا گاکر حاضرین سے داد وصول کی۔
سرفراز احمد نے بتایا کہ انہوں نے ٹیسٹ میچ کے دوران شان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شان کی شادی پر یہ گانا سنائیں گے جبکہ ایک ویڈیو میں سرفراز کو گلوکاروں کے ہمراہ ’ گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں‘ بھی گاتے دیکھا گیا۔
قوالی نائٹ کے لئے شان مسعود نے سفید کرتے پاجامے کے ساتھ سیاہ رنگ کی واس کوٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ نیشے خان نے گہرے سرخ اور سنہری رنگ کے امتزاج کا لباس زیب تن کیا، شان مسعود کا ولیمہ جمعہ کو ہوگا۔