سعودی عرب میں ریاض اور فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں رونالڈو اور میسی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امیتابھ بچن نے ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں ریاض بمقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان شرکت کی، اس موقع پر بھارتی اداکار نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سمیت دیگر فٹبالرز سے ملاقات کی۔
ویڈیو میں امیتابھ بچن کو تمام فٹبالرز سے ہاتھ ملاتے اور بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو امیتابھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر تے ہوئےخود بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس ویڈیو پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور میں یہاں بطورِ مہمان خصوصی کھیل کے افتتاح کے لیے آیا ہوں، کیا بہترین شام ہے۔