انسانوں کی خوفناک چیخیں سنائی دیتی ہیں ۔۔ دنیا کا خوفناک کنواں، جس میں جانے والے انسان 20 سال بعد ملے، دیکھیے

بین اقوامی 01 Nov, 2022

دنیا میں خوفناک اور حیرت انگیز مقامات تو بہت ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

امریکہ میں ایک ایسا کنواں بھی ہے، جہاں سے لوگ پانی بھرنے کے بجائے دنیا کے راز خوفناک راز کو دیکھنے کی خواہش کرتے ہیں، جس پر ایک سیاہ پردہ ڈلا ہے۔

ٹیکساس میں موجود یہ کنواں ناختم ہونے والا کنواں کہلاتا ہے، اس کی وجہ سے یہ ہے کہ اس کنویں کی گہرائی اور اس میں موجود خطرات کا علم کسی کو نہیں ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کنویں گہرائی سے متعلق غیر حتمی طور پر کہا جاتا ہے کہ گہرائی 130 فٹ سے زائد ہے،جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس میں جانے والے ہر قسم کی تیاری کے بعد ہی اندر جا سکتے ہیں۔

اسکیو ڈائیورز، اپنے پھیپھڑوں کو ٹیسٹ کرنے کے لیے اسی کنویں میں جاتے ہیں، وہ بھی مکمل تیاری کے ساتھ۔ تاہم کئی ایسے ڈائیورز بھی تھے، جو کہ اس خاموش اور گہرے خوفناک کنویں کی گہرائی میں لچے گئے جہاں موجود دباؤ انہیں سانس لینے میں مشکل پیدا کر رہا تھا اور پھر ان کی لاش ہی واپس آئی۔

اب تک 12 سے زائد ڈائیورز کی روحیں یہاں بھٹک رہی ہیں جبکہ کئی اس خوفناک کنویں کی اصلیت کو جان کر یعنی موت کے منہ سے واپس آئے ہیں۔

تاہم اب سائنس کے جدید دور میں ایسے آلات بنائے جا رہے ہیں جو کہ اس کنویں کے راز کو فاش کر سکتے ہیں، اسی لیے اب یہ بات تو واضح ہو گئے کہ اس کنویں کی گہرائی 130 فٹ نہیں بلکہ 4000 فٹ ہے۔

اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ کنویں کی صورت میں دکھائی دینے والا کنواں دراصل کوئی کنواں نہیں بلکہ ایک سرنگ ہے، جو کئی سرنگوں سے جا ملتی ہے۔ ساتھ ہی اب یہاں گہرائی اور سیاہی کی وجہ سے سمندری حیاتیات کا قبضہ ہے۔

اس سب میں یہاں کسی انسان کے زندہ رہنے کا ثبوت تو نہیں ملا تاہم انسان کی باقیات ضرور پائی گئی ہیں۔

جس انسان کی باقیات اور اس کے جسم کی ہڈیاں یہاں سے پائی گئیں وہ دراصل اسی کنویں میں گیا تھا، جس کے بعد سے اس کی کوئی خبر نہیں تھی۔ سب یہی سمجھ رہے تھے کہ وہ اب واپس نہیں آئے گا، اور یہی ہوا 20 سال تک وہ اسی کنویں میں رہا، جب واپس بھی نکالا گیا تو باقیات کی شکل میں۔ مقامی افراد اس خوف کی نگاہ سے بھی اسے دیکھتے ہیں کہ یہاں اسے اسی شخص کی چیخیں سنائی دیتی ہیں اور روح بھٹکتی ہے۔