“اور کھلاؤ ایوریج اور عام کھلاڑیوں کو پھر اس کا نتیجہ بھی یہی آنا تھا۔ آج بہت افسوسناک دن ہے۔ پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی ہے۔ یہ عام مینیجمنٹ اور عام ٹیم سیلیکٹ کرنے کا نتیجہ ہے“
یہ کہنا ہے سابق کھلاڑی شعیب اختر کا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ روز کی مایوس کن کارکردگی اور ہار کے بعد انتظامیہ پر برس پڑےا ور غصے میں ویڈیو بنا ڈالی۔ ویڈیو میں اور کیا کہا؟ دیکھیں
Average mindset, Average results. Thats the reality, face it. pic.twitter.com/plLZ11Qx0Y
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 27, 2022
شعیب اختر نے مزید کہا ہے انھیں ڈر ہے پاکستان پہلے راؤنڈ میں ہی آؤٹ نہ ہوجائے۔ ہم زمبابوے سے ہار گئے ہیں اور اب تو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے بھی جنوبی افریقہ یا کسی دوسری ٹیم کی ہار کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میں نے 2 مہینے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ اتنی معمولی ٹیم بنائی جائے گی تو اس کا نتیجہ بھی ایسا ہی آئے گا۔ زمبابوے ہے تو کیا سب خود ہوجائے گا؟ سب خود نہیں ہوتا اسے کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ کل پاکستانی ٹیم 131رنز کے ٹارگٹ پر 129رنز نہ بنا سکی جس کے باعث میچ ہارنے پر پاکستانی کرکٹ شایقین بھی دلبرداشتہ ہیں جبکہ پاکستان کا اگلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔