ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔
131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔
پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔
پاکستانی ٹیم بیٹنگ میں شروعات سے ہی مشکلات میں نظر آئی، زمبابوے کے کھلاڑیوں نے میچ میں آخری دم تک مقابلہ کیا جس کا نتیجہ جیت کی صورت میں انہیں ملا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ شاہینوں کے آسان حریف سے شکست کے بعد کافی مایوس ہوگئے ہیں جس کے بعد ورلڈ ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔