ارشد شریف آج اپنی آخری آرام گاہ سپرد خان ہونے جا رہے ہیں۔ ارشد شریف سے متعلقہ تمام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
وہیں باہمت صحافی ارشد شریف کی بچپن کے دنوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہےاور وہ تصویر ایک اخبار میں چھپی ہے جب وہ بہت چھوٹی عمر کے تھے۔
پرانے اخبار میں چھپنے والے کالم میں ارشد شریف کے ساتھ دیگر طلبہ کی تصویریں بھی موجود ہیں۔ ارشد شریف کی تصویر اخبار میں اس لیے چھپی تھی کیونکہ انہوں نے اے ون گریڈ حاصل کیا تھا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا شمار 13 ان طلبہ میں ہوا جنہوں نے امتحام میں اے ون گریڈ حاصل کیا تھا۔
یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ محمد ارشد شریف بچپن سے پڑھنے لکھنے کے بہت شوقین اور محنت کرنے والے شخص تھے۔
خیال رہے ارشد شریف کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ہے۔ ان کے گھر پر لوگوں کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔