والد کو بیٹا چاہیے تھا پیدا ہوئی تو اٹھایا تک نہیں ۔۔ ثناء فخر کی اپنی زندگی اور طلاق سے متعلق بتاتے ہوئے آنکھوں میں آنسو آگئے

فن اور تفریح 01 Nov, 2022

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء فخر جنہوں نے 14 سال کی عمر سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ایک کے بعد ایک ہٹ پراجیکٹ کیے، لاتعداد ڈراموں اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا ہنر دکھانے والی ثناء نے بالی ووڈ میں بھی سنی دیوول کے ساتھ فلم میں کام کیا۔ انہوں نے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ کئی جگہ گلوکاری اور ماڈلنگ سے بھی خوب نام کمایا۔

ثناء حال ہی میں متھیرا کے شو پر بطور مہمان آئیں، جہاں وہ اپنی پیدائش سے متعلق ایک غمگین بات بتاتے ہوئے رو پڑیں۔ اداکارہ کہتی ہیں: " میں جب پیدا ہوئی تو والد نے 7 دن تک مجھے نہ اٹھایا اور نہ گود میں لیا کیونکہا ن وک ایک بیٹآ چاہیے تھا اور میں ایک بیٹی پیدا ہوئی ، مگر میری والدہ کو ڈاکٹر نے کہا کہ اگر آپ کو یہ بچی نہیں چاہیئے تو اس کو آپ مجھے دے دو میں اس کو پڑھاؤں گی اور ڈاکٹر بناؤں گی۔ یہ ایک دن تمہارا بیٹا بن کر دکھائے گی۔ "

ثناء کی حال ہی میں طلاق ہوئی ہے جس سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ: " جب رشتہ نہ چل رہا ہو، آپ کی خوشی اور محبت سے بڑھ کر کوئی بات ہو تو بہتر ہے کہ پریشان ہونے سے اچھا اس کو وہیں روک دیا جائے تاکہ آپس میں نہ تو مزید مسائل کھڑے ہوں اور نہ ایک دوسرے کی عزت میں کمی واقع ہو، یہ کسی بھی عورت کے لیے سب سے زیادہ شاید مشکل فیصلہ ہوتا ہے مگر جب دل راضی نہ ہوں تو اس کو آگے بڑھا کر خود تکلیف میں رہ کر کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔ "