باہر لکھ کر لگا دیا پیسے نہیں تو کھانا مفت میں کھالیں ۔۔ یہ ریسٹورینٹ کس جگہ واقع ہے جنہوں نے غریب افراد کا خیال رکھ کے مثال قائم کردی؟

بین اقوامی 01 Nov, 2022

مدینہ کا نام سن کر ہی ایک سکون کا احساس ہوتا ہے جہاں نبی اکرم ﷺ نے اپنی زندگی کے قیمتی ادوار گزارے۔ مدینہ شہر شروع سے ہی امن و سلامتی کا شہر مانا جاتا رہا ہے کیونکہ وہاں اللہ کی خاص رحمتیں اور برکتیں شامل ہیں۔

ہر نبی کا امتی مدینہ جانے کی خواہش رکھتا ہے اور جو وہاں رہتے ہیں اور جو لوگ وہاں پہلے سے رہائش پزیر ہیں وہ ہر چیز کی سہولیات سے مستفید ہیں۔ یہاں تک کہ غریب افراد کوبھی وہاں کھانے کو بہت کچھ ملتا ہے۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ کے ایک ریسٹورینٹ کی ایک خوبصورت پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پیغام لکھا ہے۔ وہ پیغام خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس اگر کھانے کے پیسے نہیں تو انہیں کھانا مفت مل جائے گا۔

ریسٹورینٹ میں باقاعدہ ایک اسکرین نصب کی گئی ہے جس میں یہ پیغام عربی زبان اور نیچے انگریزی میں لکھا ہوا ہے۔ پیغام میں یہ خوبصورت الفاظ لکھے گئے ہیں کہ اگر آپ بھوکے ہیں مگر کھانا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں تو کیشئر سے مفت کھانا مانگ لیں۔

سوشل میڈیا صارفین مدینہ میں واقع اس ریسٹورینٹ کے اس احسن اقدام کو سراہ رہے ہیں۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ آپ جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے کوئی بھوکا نہیں رہ سکتا۔